18ویں ترمیم کی تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اور تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کی تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کو اگلے بلدیاتی الیکشن سے قبل تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اس ایوارڈ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، 18ویں ترمیم سے گورننس کے مسائل آئے ہیں، اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان دہشت گردی کے خاتمہ میں ہماری مدد کرے، ہم کابل کو دہلی کی کٹھ پتلی نہیں بننے دیں گے۔
رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کو حالیہ جنگ میں بھارت کی عبرتناک شکست سے بھی سبق لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرنا پڑے گا، آزاد کشمیر میں ن لیگ نے حتمی طور پر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے ہمیں ووٹ دے گی، رہنما پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس
مظفر نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کو شش ہے کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے کیونکہ آزاد کشمیر کا نظام ڈی ریل نہیں ہوتا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اگر پیپلز پارٹی وہاں حکومت بنانے کی کوشش نہیں کرتی تو حکومت گر جائے گی اور اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ اسمبلی کوتحلیل ہونے سے بچا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سات سے آٹھ آئینی عہدے خالی ہیں جس پر تقرریاں ہونا ضروری ہیں، دوسری جانب آزاد کشمیر میں پولیس، ڈاکٹرز اور عام آدمی ہڑتال پر ہیں، ہمیں کہا گیاہے کہ مسلم لیگ ن حکومت بنانے کے لیے ہمیں ووٹ دے گی لیکن وزارتیں نہیں لے گی۔ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے نام کے حوالے سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو فیصلہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 25 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
مزید :