سابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملےکے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام لگانے کو نا منا سب قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔
لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیحون بایرامف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو ہندوستان کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے؛ آذربائیجان کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، خواجہ آصف
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کیا۔
نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیرخارجہ