سٹی 42 : گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے متعلق وزیر صحت خواجہ عمران نے کہا ہے کہ دھرنا اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی ہڑتال بلا جواز ہے ، کسی ہیلتھ ورکر کو بے روز گار نہیں کر رہے ۔ 

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت شعبہ صحت میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ہم 20 ہزار کمیونٹی انسپکٹرز بھرتی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو شرپسندی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ 

دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مظاہرین کا سرنجز اور قینچیوں سے پولیس پر حملہ افسوسناک ہے ، ہسپتالوں میں علاج بند کرکے مریضوں کو خوار کرنا غیر انسانی فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایچ یوز کی آوٹ سورسنگ کیلئے 9 ہزار ڈاکٹرز نے دلچسپی کا اظہار کیا، آؤٹ سورس میں ڈاکٹرز کی دلچسپی منصوبے کے بہترین ہونے کا ثبوت ہے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بھارتی اداکار کا علاج کے لیے اپنا ہی پیشاب پینے کا انکشاف

 

بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے عجیب و غریب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریش روال کا کہنا تھا کہ فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پریش روال کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈر گئے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کیریئر ختم نہ ہو جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن(اداکار اجے دیوگن کے والد) اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے آئے اور انہیں مشورہ دیا کہ اگر جلد صحت یاب ہونا ہے تو صبح خالی پیٹ اپنا پیشاب پیو، سارے فائٹرز ایسا کرتے ہیں، تمہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پریش راول نے کہا کہ اگرچہ یہ مشورہ بڑا عجیب تھا لیکن انہوں نے اس پر عمل کیا اور ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، اور اس موضوع پر لوگ مختلف رائے دیتے نظر آرہے ہیں۔ کوئی اسے دیسی علاج کی طاقت تسلیم کر رہا ہے تو کوئی اسے سراسر احمقانہ اور غر سائنسی قرار دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ، پولیس کا کریک ڈاؤن
  • صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں کی ملاقات
  • بھارتی اداکار کا علاج کے لیے اپنا ہی پیشاب پینے کا انکشاف
  • صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت اجلاس، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے،خواجہ سلمان رفییق
  • کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے‘خواجہ سلمان رفیق
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے ثالثی عدالت کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، اشتر اوصاف
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو
  • مریضوں کو مفت ادویات کا وعدہ ہر صورت پورا ہو گا: وزیرِا علیٰ پنجاب