26 نومبر احتجاج پر درج 2 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشری بی بی کی 2 مقدمات میں گیارہ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جب کہ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشری کیجانب سے حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئی۔
عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےدرخواستوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔
بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ، کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند خان نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کرنیکا تحریری حکم نامہ جاری
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں، جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ میڈیکل معائنہ کرایا جائے، طبی معائنہ کے لیے پمز ڈاکٹر اور ذاتی ڈاکٹرز کی ٹیم سے کرایا جائے، ذاتی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈینٹسٹ ثمینہ نیازی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کی کیس کی سماعت توشہ خانہ
پڑھیں:
عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہین۔
سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں، اپیلوں پر سماعت کے لیے بینچ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کل (بروز منگل) صبح 9 بجکر 30 منٹ پر کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی شامل ہوں گے۔
یہ اپیلیں ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی تھیں، جن میں لاہور ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیوں نہیں دی جاسکتی؟ تحریری فیصلہ جاری
یاد رہے کہ یہ کیسز 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے جڑے ہیں جن میں مختلف سرکاری و عسکری تنصیبات پر حملوں کے الزامات شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9مئی we news پی ٹی آئی چیف جسٹس درخواست مسترد سپریم کورٹ عمران خان