Express News:
2025-04-28@22:00:44 GMT

حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلیے حکمت عملی بنالی

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

وفاقی حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے عائد اضافی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے  رواں ہفتے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے، جس میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں تین ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے پاکستان امریکا سے درآمدات بڑھانے کی تجویز پیش کرے گا۔

تجویز کے تحت ہر ایک ارب ڈالر کی کمی پر ٹیرف میں 9 فیصد کمی ممکن ہے، تجویز میں امریکا سے پوما کپاس، مشینری، اور سویا بین آئل کی درآمدات بڑھانے اور بیڈ لینن، ڈینم، اور تولیوں کی برآمدات میں 50 کروڑ ڈالر اضافے کی بات کی جائے گی۔

پاکستان سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کی پوما کپاس درآمد کر سکتا ہے۔ امریکی انتظامیہ سے 29 فیصد مجوزہ ٹیرف میں کمی کے لیے بات چیت کی جائے گی جبکہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ہٹانے اور تجارت بڑھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستانی مصنوعات پر اوسط 9.

9 فیصد ٹیرف عائد تھا جس میں امریکا نے 90 روز کے لیے مزید 10 فیصد اضافہ کیا90 روز بعد 29 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاک بحریہ کی اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا

پاک بحریہ نے اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔

تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔

آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔

بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔

آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا، بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا گیا۔

 پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلیجنس (IMINT) 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہو چکا ہے۔

23 اپریل کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔

 آئی این ایس وکرانت کی تعیناتی پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا زمین آسمان ایک کر رہے تھے۔

طیارہ بردار جہاز کو محض چند دن کے لیے کھلے سمندر میں تعینات نہیں کیا جاتا

 پاکستان بحریہ کے "کیرئیر کلر" میزائل سسٹمز سمندر میں متحرک ہوں تو پسپائی ہی واحد محفوظ راستہ رہ جاتی ہے

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی
  • پاکستان کے راستے تجارت بند، بھارت کو 1.14 ارب ڈالر کا نقصان
  • سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارج کو ہلاک کیا، وزیر داخلہ
  • پاک بحریہ کی ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر پسپا
  • پاک بحریہ کی اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا
  •   کمپنی ٹیشن کمیشن کا آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ
  • پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 137 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں
  • امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کو تیار