Express News:
2025-08-17@14:33:00 GMT

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

کراچی:

مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگئے۔

 انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط تک ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کی پیشگوئیوں اور معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 09پیسے کے اضافے سے 281روپے 06پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عمرہ زائرین غیرملکی جامعات میں پڑھنے والے طلباء کی فیسوں اور سیاحت پر جانے والوں کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 282روپے 78پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں

پڑھیں:

کروڑوں مالیت کی ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر کراچی سے ٹیما گھانا جانے والے کنٹینر کو روکا گیا تو تلاشی کے دوران کنٹینر سے 72 لاکھ ٹراماڈول گولیاں برآمد ہوئیں۔ گولیوں کو گارمنٹس کی آڑ میں چھپایا ہوا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ مال کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 30 کروڑ سے زائد ہے۔ بک کرانے والے کا پتہ لطیف کلاتھ مارکیٹ کھارادر کا ہے۔۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کروڑوں مالیت کی ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، آج بھی کمی ریکارڈ
  • پاکستان: زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا
  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • امریکی ٹیرف، ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بھارت کی تنزلی
  • ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟