پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔

52ویں سی سی آئی اجلاس سے قبل وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی گروپ تصویر بنائی گئی، جسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کے سوشل میڈیا پیج شیئر کی گئی تصویر میں وزیراعظم شہباز شریف درمیان میں کھڑے ہیں، اُن کے دائیں جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور جبکہ بائیں جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سی سی آئی اجلاس سے جڑی تصویر سامنے آنے پر اپنے ردعمل میں وکٹری کے نشان کے ساتھ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سندھ دریا ہمارا ہے،اس میں پانی بہے گا یا پھران کا خون، بلاول نے مودی کوخبردارکردیا



سکھر:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔

سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، اپنی کمزوریاں چھپانے اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیےمودی نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا ہے جس کے تحت بھارت تسلیم کرچکا کہ سندھو پاکستان کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں سکھر میں سندھو کے پاس کھڑے ہوکر بھارت کو یہ کہنا چاہوں گا کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت سن لے، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، سندھو پر ڈاکا نا منظور، نامنظور، ہم سندھو کے وارث اور محافظ ہیں، ہرپاکستانی سندھو کا سفیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، ہم بہادر لوگ ہیں اور بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے، پورے پاکستان کو ایک ہو کر بھارت کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یکم مئی کو میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ہوگا۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پاکستان اور بھارت کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے حل کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری
  • نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین
  • سندھ حکومت کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب
  • سندھ دریا ہمارا ہے،اس میں پانی بہے گا یا پھران کا خون، بلاول نے مودی کوخبردارکردیا
  • نئی دہلی نے ایسا قدم اٹھایا جس سے وہ بےنقاب ہوگیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بناکر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بے نقاب ہوگیا، بلاول بھٹو
  • باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو