Islam Times:
2025-09-18@17:14:45 GMT

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ذیقعد کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ذیقعد کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ کمیٹی نے شہادتیں تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ذیقعد کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز منگل 29 اپریل کو یکم ذیقعد 1446 ہجری ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا چاند نظر

پڑھیں:

مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس

مقررین نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت عین ایمان ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد اللہ والی سنگڑی میرا میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدارت امام و خطیب جامع مسجد اللہ والی علامہ وسیم میر نے کی۔ سیرت النبیؐ کانفرنس سے شیخ الحدیث علامہ فضل الوہاب، علامہ شیخ محمد الطاف، عبدالرحمن ہاشمی، قاری نورالحق قاسمی نے خطاب کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاج شکیل نے پیش کی جس پر شرکاء کانفرنس نے وہاج شکیل کو خوب داد دی۔ اس موقع پر سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت عین ایمان ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کر سکتی ہے۔ مقررین نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر مفصل روشن ڈال کر حاضرین کے ایمان تازہ کیے۔ مقررین نے کہا سیرت النبی ﷺ ہمارے تمام مسائل کا حل ہے اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے حضور اکرم ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آج کے دور میں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ سیرت النبی ﷺ ہمیں اتحاد، ایثار اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہے بعدازاں سیرت النبیؐ کانفرنس کے اختتام پر ملک پاکستان کے استحکام، سلامتی، خوشحالی و کامیابی اور مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف شکایت، ایمان مزاری نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں
  • ایشیاءکپ میں ہاتھ ملانے کا تنازعہ،بھارتی کرکٹ بورڈکا بیان آگیا
  • پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس ثمن رفعت کو ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی