گلگت، پشتنی باشندگان کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
گلگت بلتستان میں پُشتنی باشندگان کا دھرنا ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق 13 گرفتار افراد کی رہائی کے لیے دھرنا سات مقامات پر اڑتالیس گھنٹے سے جاری تھا۔
حدود کے تنازع پر پشتنی باشندگان کے صدر سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم دو عمر رسیدہ افراد کو رات گئے رہا کردیا گیا اور کامیاب مذاکرات کے بعد تمام رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو کھول دیا گیا۔
رہنما پشنی باشندگان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے صبح 10 بجے دیگر 11 افراد کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی، بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر بلوچستان بھر میں وکلا کی جانب سے کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی اور 6 نہروں کے قیام کیخلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا،
بلوچستان بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے خلاف احتجاج بھی بائیکاٹ کا حصہ ہے، اسی سلسلے میں وکلا تنظیموں نے ضلعی کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
کوئٹہ کی ضلعی عدالت میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار یکجہتی بائیکاٹ بلوچستان بار کونسل کراچی بار ایسوسی ایشن