Express News:
2025-07-29@06:09:20 GMT

اسٹیٹ بینک کا ملک میں عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

کراچی:

اسٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو ملک بھر میں بھی عوام تعطیل ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی پولیس سکیورٹی میں قبر کشائی

راولپنڈی:

غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کے کیس میں عدالتی حکم پر چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی۔

قبر کشائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جب کہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگا ئے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب

ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہی۔ عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر 2 ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمٰن کو بھی نشاندہی کے لیے لایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفن کر دیا گیا تھا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق سدرہ کو گھر سے بھاگنے پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ بعد ازاں اُسے رات کی تاریکی میں قبرستان میں دفن کرکے نشانات مٹا دیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹرک ٹیکنیکل ایجوکیشن نتائج، بینک گارڈ کی بیٹی کی تیسری پوزیشن
  • وزارت ہاؤسنگ اسلام آباد کی جانب سے محمد امین انسپکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر دوبارہ تعینات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا
  • لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی پولیس سکیورٹی میں قبر کشائی
  • ریوو ای بائیک بغیر سود اور مفت ہیلمٹ کے ساتھ حاصل کریں
  • کم از کم اجرت پر عمل درآمد
  • اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
  • اورکزئی ؛ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق