پاک فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا دوسرا کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4ہے۔
اس سے قبل آج دن کوپاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک کواڈ کا پٹر بھمبر کےعلاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔
دفاعی ماہرین نے کہاکہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایل او سی بھارتی کواڈ کاپٹر پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پہلگام واقعہ دفاعی ماہرین فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل او سی بھارتی کواڈ کاپٹر پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پہلگام واقعہ دفاعی ماہرین فالس فلیگ ا پریشن لائن ا ف کنٹرول وی نیوز دفاعی ماہرین کواڈ کاپٹر بھارتی فوج پاک فوج نے مار گرایا کواڈ کا
پڑھیں:
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر کو ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے مار گرایا گیا۔ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔