سرحد پر کشیدگی؛ مریم نواز نے بنیادی فیکٹر سب کو یاد دلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز ن کو یقین ہے کہ پاکستان کے دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات کبھی نہیں ہو گی۔
مریم نواز نے لاہور مین پبلک میں کھڑے ہو کر واشگاف اللفاظ مین بتا دیا کہ پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔ مریم نواز نے پاکستانیوں کو اور پاکستان کے دشمنوں کو بھی یاد دلایا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔
مریم نواز کا جملہ تھا، " پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔"
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نوازنے کہا، پاک بھارت سرحد پر کشیدگی تو ہے لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔ پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :