سندھ تو دور کی بات عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ہی سچے نہیں، شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پی ٹی آئی راہنما کے بیان پر سینئر صوبائی وزیر سندھ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ تو دور کی بات عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ہی سچے نہیں۔ پی ٹی آئی راہنما عمر ایوب کے بیان پر سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مختلف اوقات پر عمر ایوب پارٹی اور وفاداریاں بدلتے رہتے ہیں، عمر ایوب اب پی ٹی آئی میں اپنا گروپ بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی اور دنیا میں شناخت پیپلزپارٹی نے دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن پی ٹی آئی عمر ایوب کہا کہ
پڑھیں:
صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
کراچی:حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔
مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔
اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار کی نمبر پلیٹ کی تصاویر لے کر اعلی حکام کو بھیجی تھی، جس کے نیتجے میں 23 جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں ایم ایس کے عہدے سے فوری طور پر معطل کرکے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم سندھ حکومت نے ڈاکٹر آغا عامر کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ سعود آباد اسپتال میں ایم ایس تعینات کردیا ہے۔