غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرلی۔
سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ، دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع
سماعت کے دوران محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی، عدالت نے شریک ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شریک ملزمان آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کروائیں، اس کے بعد مقدمے کی تاریخ مقرر کی جائے گی، اینٹی کرپشن لاہور اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عدالت میں کوئی تقسیم نہیں، کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی ، ایمان مزاری کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ ایمان مزاری کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کوئی تقسیم نہیں، کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل ایمان مزاری کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ججز کو بتانا چاہئے کہ ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے،کوئی اور بتائے کہ ججز کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے تو تاثر مختلف ہوگا، درخواست گزار نے کہاکہ وکیل ایمان مزاری نے ججز میں تقسیم کا تاثر دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ عدالت میں کوئی تقسیم نہیں، کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے،کیس کی حد تک رہیں، عدالت میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے،درخواستگزار نے کہاکہ ٹرائل کورٹ ججز کیخلاف تاثر دیا گیا ہے کہ ان پر پریشر ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا کسی جج نے دباؤ کی شکایت کی؟پہلے دیکھیں گے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت
مزید :