سیاچن سے بحیرہ عرب تک پاک فوج دفاع وطن کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سیاچن سے لے بحیرہ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے مکمل تیار ہیں، بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی قوم اور افواج پاکستان تیار ہیں،کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔
پاک فوج کے جدید جنگی ساز و سامان جس میں جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانی مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کیساتھ مکمل تیار ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بات مادر وطن کے دفاع کی ہو تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحیرہ عرب بھارت پاک فوج پہلگام سیاچن علاقائی سالمیت فالس فلیگ آپریشن مسلح افواج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج پہلگام سیاچن علاقائی سالمیت فالس فلیگ ا پریشن مسلح افواج مسلح افواج تیار ہیں کے لیے
پڑھیں:
صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا،جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں‘ سردار سلیم حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے 14سال جیل کاٹی۔ صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا۔جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں۔بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیر اعظم بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویںسالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی قائدین اور ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو جو ہماری عظیم قائد تھیں ان کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی پر بہت مشکل وقت تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو نہ صرف سنبھالادیا بلکہ اسے تقسیم ہونے سے بچایا۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ اگرآج پیپلز پارٹی آپ کو اس مکمل حالت میں ملی ہے تو اس کا کریڈٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں صدر آصف علی زرداری کو جنہوں نے محترمہ کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کو اپنے بچوں کی طرح سنھال کر آگے لے کر چلے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف علی زرداری کی فہم و فراست ، ویژن اور دلیری کی بدولت آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی نمائندگی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے آپ لوگوں کی والہانہ محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے۔تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اوردیگر قائدین کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویںسالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔