نئی نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بیجنگ :یکم مئی کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کےنوویں شمارےمیں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے”۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ “جب نوجوانوں کے پاس مثالی عزائم ہوں گے، ذمہ داری کا جذبہ ہوگا، محنت کرنے کی صلاحیت ہوگی اور کوشش کرنے کا عزم ہوگا، تب ہی چینی نوجوان طاقتور بنیں گے اور پارٹی و ملک کی ترقی کے امکانات روشن ہوں گے۔ چینی طرز کی جدیدیت طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کا واحد درست راستہ ہے۔ نوجوانوں کی سیاسی رہنمائی کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں پورے عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔مضمون میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پارٹی اور ملک کی ترقی کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔ نوجوانوں کی نسل کو پارٹی کے گرد متحد کرنا چاہیے تاکہ طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کی تکمیل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جا سکیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر کرنے کی ملک کی
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے