’ہم پاکستان کو مردہ باد نہیں کہہ سکتے‘ : مودی سرکار نے سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگای
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مودی حکومت نے بابا گرو ناننک اور پاکستان کی مہمان نوازی پر بنائے گئے بھارتی سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار اور ہواس باختہ ہے جس کی عکاسی اسکے فیصلوں اور اقدامات سے ہورہی ہے۔
اب مودی حکومت نے پاکستان کی محبت میں گائے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے پر پابندی لگا دی تاہم سوشل میڈیا پر اس خوبصورت گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
گانے کے آغاز ’’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے، گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔
گلوکارہ نے اپنے گانے میں بتایا کہ جہاں گرو نانک نے زندگی بسر کی اُس خطے کو کس طرح مردہ باد نہیں کہہ سکتے۔
مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں اس گانے پر پابندی تو عائد کی تاہم یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ زارا گل نے یہ گانا پانچ برس پہلے گایا تھا جس کی ویڈیو میں کرتاپور راہداری سمیت دیگر پاکستان کے مناطر کی عکس بندی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گانے پر پابندی
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔