Daily Ausaf:
2025-11-03@06:24:37 GMT

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں رواں سال عید الاضحیٰ کی تعطیلات ایک طویل ویک اینڈ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں، کیونکہ فلکیاتی حساب کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو متوقع ہے جبکہ یوم عرفہ ایک دن پہلے یعنی جمعرات 5 جون کو ہوگا۔

العربیہ کے مطابق فلکیاتی ماہر اور اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق ذوالحجہ کا ہلال منگل 27 مئی کی صبح نظر آنے کی توقع ہے۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو بدھ 28 مئی کو ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس بنیاد پر عید الاضحیٰ 10 ذوالحجہ بروز جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے پہلے ہی 5 جون کو یوم عرفہ اور 6 سے 8 جون تک تین دن کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے جو کہ عوامی اور نجی دونوں شعبوں کے لیے ہوں گی۔ عید کی حتمی تاریخ چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹیوں کی تصدیق کے بعد ہی طے ہوگی، جن میں سعودی عرب کی چاند دیکھنے والی کمیٹی بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جون کو

پڑھیں:

سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں

خرطوم(ویب ڈیسک) سوڈان کے شہر الفاشر سے فرار ہونے والے عینی شاہدین نے انکشاف کیا ہے کہ نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجوؤں نے شہر پر قبضے کے دوران بچوں کو والدین کے سامنے قتل کیا، خاندانوں کو الگ کر دیا، اور شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے سے روک دیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق الفاشر میں اجتماعی قتل عام، جنسی تشدد، لوٹ مار اور اغوا کے واقعات بدستور جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے بتایا کہ اب تک 65 ہزار سے زائد افراد شہر سے نکل چکے ہیں، لیکن دسیوں ہزار اب بھی محصور ہیں۔

جرمن سفارتکار جوہان ویڈیفل نے موجودہ صورتحال کو “قیامت خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جنگجوؤں نے عمر، نسل اور جنس کی بنیاد پر شہریوں کو الگ کیا، کئی افراد کو تاوان کے بدلے حراست میں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف پچھلے چند دنوں میں سینکڑوں شہری مارے گئے، جب کہ بعض اندازوں کے مطابق 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ الفاشر میں درجنوں مقامات پر اجتماعی قبریں اور لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ ییل یونیورسٹی کے تحقیقاتی ادارے کے مطابق یہ قتل عام اب بھی جاری ہے۔سوڈان میں جاری یہ خانہ جنگی اب ملک کو مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم کر چکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور دسیوں ہزار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت نے انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں والدین کے سامنے سیکڑوں بچے قتل،ہزاروں افراد محصور
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے بچے قتل
  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • سوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • صوبوں کی نئی تقسیم کا فارمولا اور ممکنہ نام سامنے آ گئے
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی