آئی فون 17 پرو کے نئے رنگ سے متعلق معلومات لیک، نیا دعویٰ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ چند مہینوں کی دوری پر ہے تاہم لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل ایک نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔آئی فون کے ایک معروف لِیکر ’ماجن بو‘ کے مطابق ایپل کمپنی مبینہ طور پر آئی فون 17 پرو کیلئے ایک نئے رنگ کا منصوبہ بنارہی ہے۔
ماجن بو کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو کو بالکل نئے سکائی بلیو رنگ میں متعارف کراسکتا ہے جو کہ رواں برس لانچ کی جانے والی نئے M4 میک بک ایئر ماڈلز کی طرح ہوگا۔
واضح رہے کہ موجودہ آئی فون 16 پرو بلیک ٹائٹینیم، ڈیزرٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور وائٹ ٹائٹینیم کلر میں پیش کیا گیا ہے، ماجن بو نے ایپل 16 پرو کی لانچنگ سے قبل ڈیزرٹ ٹائٹینیم کلر کی معلومات لیک کی تھیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔ایپل نے آئی فون 13 پرو کے بعد سے کوئی بلیو ’پرو‘ ماڈل متعارف نہیں کرایا ہے۔
اس سے قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی فون 17 پرو
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔