عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟

کراچی میں دی ویسٹا سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے میں سب کا کردار ہے، حالات اس لیے ایسے ہیں کہ جو اصلاحات کرنی ہیں وہ نہیں کر رہے۔

تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دشمن بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان میں سیاسی ہم آہنگی درکار ہے، ممکن ہے وہ حملہ کرکے سوال پوچھے کہ ہم کتنے متحد ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟

اُن کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طور پر باہر جانے والوں کو حادثہ پیش آئے تو بھیجنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہیں، شہباز شریف کے خلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے کہ یہ لوگ باہر کیوں جارہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے مالی خسارہ ہے اسے ٹھیک کیوں نہیں کرتے، صوبوں کو ملنے والی رقم کیوں شہروں کو نہیں ملتی؟

انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں کوئی نہ کوئی پخ نکل آتی ہے، نیب سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہورہی ہے، ملک میں قانون کی بالادستی نہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے، پیکا طرز کا قانون پی ٹی آئی دور میں آیا تو شہباز شریف نے سخت بیان دیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران عوامی ووٹ سے نہیں جیتا وہ عوامی کام کیوں کرے گا، بنگلا دیش الگ ہوا تو ان کی فی کس آمدنی ہم سے آدھی تھی، آج زیادہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے نے کہا کہ

پڑھیں:

عوام بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی سنیں گے،وزیر خزانہ 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی بڑی کامیابی ہے،8سے 9فیصد پرٹیکس معاملات نہیں چل سکتے،انرجی سیکٹر میں بہتری کیلئے دن رات کوششیں ہو رہی ہیں،عوام بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی سنیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پری بجٹ سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دورہ امریکا میں بہت ساری کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں،ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،ملک میں میکرو اکنامک استحکام کم عرصے میں آیا، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی، ان کاکہناتھا کہ سٹرکچرل ریفارمز کریں گے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی بڑی کامیابی ہے،امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کی دھمکی پر ہنگامہ لیکن پاکستانی خود زیرزمین پینے کے صاف پانی کا کیا استعمال کررہے ہیں؟ جان کر ہی ہرپاکستانی شرم سے پانی پانی ہوجائے

وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شعبے کو ٹیکس دینا ہوگا، مختلف شعبوں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کی گنجائش نہیں،8سے 9فیصد پرٹیکس معاملات نہیں چل سکتے،ٹیکس دہندگان کیلئے نظام آسان سے آسان بنانا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ انرجی سیکٹر میں بہتری کیلئے دن رات کوششیں ہو رہی ہیں،عوام بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی سنیں گے،بجٹ میں ٹیکس کی بہتری کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے ،پوری کوشش ہے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کم ہوں،امریکا میں زیادہ تر پارٹنرز نے پالیسیاں جاری رکھنے کیلئے کہا ہے ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟ مفتاح اسماعیل کا استفسار
  • بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
  • اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ
  • اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
  • یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
  • ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
  • عوام بجلی کی قیمتوں سے متعلق اچھی سنیں گے،وزیر خزانہ 
  • تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح