2025-07-31@15:51:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1016
«فوج کو فری ہینڈ»:
ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت جان لے ملت جعفریہ سے مذہبی آزادی کو چھینا نہیں جا سکتا، زیارات مقدسہ کے راستوں کو کوئی بند نہیں کر سکتا، پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے اسے کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے، زیارات کے زمینی راستے کو بند کرنے کا اعلان خاص سازش کے تحت کیا گیا، زیارات کے زمینی راستوں کو فی الفور کھولا جائے اور زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ ساجد نقوی اعلان کر چکے کہ ہم تفتان کے زمینی راستے کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے کو بند...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہمارے مہمان ہیں اگر کوئی نقصان پہنچاتا ہے تو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمارا وژن تھا کہ جو علاقے ترقی سے محروم رہ گئے ہیں، انہیں اوپر لے کر آئیں، ترقی کے لیے ضروری ہے کہ امن ہو، بدقسمتی سے یہاں امن نہیں ہوپایا۔ انہوں نے کہا کہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے، حکومت، فوج، عوام، اداروں اور پولیس نے مل...
تحریک انصاف کی تنظیمی کمیٹی نے ایک متفقہ قرارداد پا سکی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 245کے تحت جو فوج تعینات کی گئی ہے، اس نوٹیفکیشن کو پندرہ دن کے اندر واپس لیا جائے۔ ویسے تو شاید تحریک انصاف کی کے پی کی تنظیمی کمیٹی کو یہ علم نہیں کہ وفاق براہ راست کسی صوبے میں فوج کی تعیناتی کے احکامات نہیں دے سکتا۔ پہلے صوبائی حکومت سفارش کرتی ہے، پھر وفاق آٗئین کے آرٹیکل 245کے تحت کسی جگہ فوج تعینات کرتا ہے۔ لہٰذا خیبرپختونخوا میں کہیں بھی فوج تعینات ہے تو وہ صوبائی حکومت کی مرضی سے تعینات ہے۔پی ٹی آئی یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ ہماری...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے منصورہ مرکز میں نائب امیر جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد جانے دیا جائے، حکومت اگر گرفتار کرتی ہے تو کرلے، یہاں چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو بلوچستان سے اپنے حقوق کے لیے نکلے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے منصورہ مرکز میں لیاقت بلوچ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد جانے دیا جائے، حکومت اگر گرفتار کرتی ہے تو کرلے، یہاں چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ انہوں نے...

چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی...
اپنی تقریر کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے واضح لفظوں میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی ثالث نہیں تھا، جنگ بندی کی پیش قدمی پاکستان کی طرف سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں "آپریشن سندور" پر جاری بحث کے دوران برسر اقتدار طبقہ کی طرف سے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر جب اپنی بات رکھ رہے تھے، تو اپوزیشن کی طرف سے کئی سوالات اٹھائے گئے۔ اس درمیان ہنگامے کی صورت بھی بنتی ہوئی دیکھی گئی اور ایک وقت تو ایسا بھی آیا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ انتہائی ناراض ہوگئے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اپوزیشن کو وزیر خارجہ پر بھروسہ نہیں ہے، بلکہ کسی دوسرے ملک پر بھروسہ ہے۔ دراصل...
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ صاحب، آپ کہتے ہیں بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، تو آپ ایک ایس ایچ او تعینات نہیں کر سکتے؟ زائرین کیلئے راستوں کی بندش عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے، استعمار نہیں چاہتا کہ اربعین کا اجتماع ہو، حکومت استعماری ایجنڈے کو فسلیٹیٹ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کسی طور بھی قابل قبول نہیں، یہ اقدام ہمارے بنیادی آئینی حقوق پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات...
ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ پارلیمانی امور سے واقف کسی بھی شخص کو اس میں کوئی شک نہیں کہ جگدیپ دھنکھڑ کا ارادہ اس روز تحریک کو ایوان کی ملکیت بنانے کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس یشونت ورما کے متعلق راجیہ سبھا میں مواخذے کی تحریک مسترد کئے جانے کے بیان پر کانگریس نے مودی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ابھیشیک منو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 جولائی 2025ء کو کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے جسٹس ورما کے ذریعہ کی گئیں مختلف بے ضابطگیاں، خاص طور سے قانون کے مطابق ایک قانونی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے لئے راجیہ سبھا میں ایک فیصلہ کن آئینی...
پاکستان بھر کے سوشل میڈیا اور میڈیا پر ایک مرتبہ پھر غزہ کی داستان ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ یہ ابال سات اکتوبر کے بعد بھی دیکھنے میں آیا تھا لیکن آج کل یہ ایک اور زاویہ کے ساتھ نظر آرہا ہے، یعنی غزہ میں بھوک اور قحط کے مسائل پر ہے۔ جی ہاں! یہ مسئلہ غزہ میں آج نہیں بلکہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ غاصب صیہونی گینگ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں کوئی خوراک، دوا، ایندھن یا امداد اندر نہیں جانے دی جا رہی۔ نتیجتاً پورے علاقے میں قحط، بھوک، پیاس اور بیماریوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ راقم نے متعدد جلسوں اور تحریروں میں...
مسلح افواجِ پاکستان آج کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کی 77ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منا رہی ہیں۔ کیپٹن سرور شہید 27 جولائی 1948 کو آزاد کشمیر کے محاذِ جنگ پر مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ کیپٹن محمد سرور شہید کو پاکستان کے سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز ‘نشانِ حیدر’ کا پہلا حقدار ہونے کا شرف حاصل ہے۔ انہوں نے پہلی کشمیر جنگ کے دوران تلپترا کے محاذ پر دشمن کے سامنے بے مثال جرات، قیادت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔ یہ بھی پڑھیے: شہدا کے خون کا قرض پوری قوم پر ہے، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حوالدار...
بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے کہاہے کہ آپریشن سندور کے دوران کے گئے سرجیکل اسٹرائیکس پاکستان کے لئے واضح پیغام ہے کہ دہشت گردی کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب میں جنرل اوپیندر دویدی کہاہے کہ دشمن کو سخت جواب دینا بھارت کا نیا معمول ہے، آپریشن سندور ، پاکستان کے لیے ایک پیغام کے علاوہ، پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب بھی تھا، جو پورے ملک کے لیے ایک گہرا زخم تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم وطنوں کے اعتماد اور حکومت کی طرف سے دیے گئے فری ہینڈ کی وجہ سےبھارتی فوج نے پاکسان کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت جو بھارت کی یکجہتی، سالمیت...
وزیرِ اعظم کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ، قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل، ہمشیرہ سے درکار ممکنہ معاونت کیلئے رابطے میں رہے گی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)سپریم کور ٹ کے ایک اہم فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتاعدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ ! عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے،عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے،آئی جی پنجاب نے عدالتی احکامات پر...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سیکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔ عالمی برادری کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی جبکہ امریکا اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جسے چند سال قبل تک پاکستان کا محفوظ ترین شہر تصور کیا جاتا تھا مگر اب کے محفوظ ہونے پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں کیونکہ یہاں ایک طرف حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچائی ہے جس سے حکومتی کارکردگی کا پول کھلا ہے وہیں دوسری طرف چوری کی وارداتوں میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ جون 2016 میں اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبہ مکمل کیا گیا تھا جس کے بعد کیمروں کی مدد سے شہر کو مانیٹر کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی چور یہاں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ آئے روز کوئی نہ کوئی چوری کی واردات سننے میں آتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے کی نذر ہونے...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی، عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہوئی، اس کے باوجود پولیس نے 6 ماہ تک گرفتاری کے لیے کوئی عملی قدم...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں جبکہ وزیرِ اعظم نے اس معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی...
سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان نفقہ دینے سے انکار غیر قانونی قرار چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے۔ مزید :
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹیشا ہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی بڑا واقعہ ہے، لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، اس طرح کے فیصلے پہلے بھی آئے تو نہ انھیں سیاستدان قبول کرتے ہیں نہ ہی قانون دان، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ملک ترقی نہیں کر رہا، سیاسی ڈائیلاگ کریں جس میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں۔ سارے اختیارات پاس رکھ لیں، 26 کے بعد 27 ویں ترمیم کر لیں، اگر صلاحیت نہیں تو ملک نہیں چلا سکتے۔ آج جتنے چیلنجز پاکستان کو درپیش ہیں کبھی نہیں تھے، ملک کو آگے لے جانے کی بات کریں۔ سابق وزیراعظم...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایف سی کی ایکسٹینشن قبول نہیں، اس کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نےکہا کہ صوبے میں کسی بھی فیڈرل فورس کو آپریشن کی اجازت نہ دیں گے اور نہ ہی کوئی آپریشن قبول کریں گے، صوبے میں جو بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں، ہمیں اُن میں اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔ علی امین گنڈا پور نےکہا کہ امن و امان کے لیے آپریشن میں عوام اور فورسز کا نقصان ہے، گُڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں، ان کی سفارش کرنے والے کیخلاف...
لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی اقرارالحسن ایک بار پھر پی ٹی آئی کے بانی پر برس پڑے اور کہا ہے کہ عمران خان مجبوری میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے، ان کا کوئی اصولی موقف نہیں۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں اقرارالحسن نے کہاکہ عمران خان اس وقت اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں لیکن مرضی سے نہیں، یہ ان کی مجبوری ہے اسلئے کہ فوجی قیادت انہیں منہ نہیں لگا رہی۔ انہیں آج کوئی فوجی دو ٹکے کی نوکری آفر کرے تو یہ اُن کے بوٹ کولہوں سے رگڑ کر صاف کیا کریں گے۔ ان کا کوئی اصول تو ہے نہیں، مرزا آفریدی کیس میں آپ نے دیکھ ہی لیا۔ عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا...
حکومت نے ملک میں غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کو بتایا گیا کہ حکومت نے 2024 سے غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کی بنیاد پر رقم دی جائے گی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ 58 فیصد بجلی صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں یونٹ والے صارفین کو بجلی بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتے ہیں۔ گزشتہ چند سال میں محفوظ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت محفوظ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام کر...
بارش ہو یا طوفان، زلزلہ ہو یا سیلاب، ایک نام ہے جو ہر پاکستانی کے ذہن میں سب سے پہلے آتا ہے — پاک آرمی۔ حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے بعد جب شہروں کی گلیاں دریا بن گئیں، جب چھتیں گرنے لگیں، جب خاندان پانی میں محصور ہو گئے، اور جب حکومت کی سول مشینری ہنگامی ردعمل میں سست دکھائی دی، تو یہی وردی پوش جوان تھے جو بغیر کسی تردد کے پانی میں اتر گئے۔ کسی کے بچے کو کندھے پر اٹھا کر محفوظ مقام تک لے جایا، تو کسی بیمار بزرگ کو بانہوں میں اٹھایا۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سلبریٹیز کے فیشن شوز، سیاستدانوں کے بیانات، اور یوٹیوبرز کے جگتیں تو...
جنیوا: اقوامِ متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 1,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ شہادتیں اُس وقت شروع ہوئیں جب سے غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن (GHF) نے اپنی امدادی سرگرمیاں 26 مئی سے شروع کیں۔ یو این ہیومن رائٹس آفس کے ترجمان ثمین الخیطٰان نے بتایا کہ 21 جولائی تک ہمارے پاس ایسے 1,054 افراد کی اموات کا ریکارڈ موجود ہے جو غزہ میں خوراک لینے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ان میں سے 766 افراد GHF کے مراکز کے قریب اور 288 افراد اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی فلاحی اداروں کے قافلوں کے قریب شہید ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔ واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو قرآن اٹھا کر معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔ لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس فورس کی بدولت پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ممکن ہو جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: جرائم پیشہ عناصر کی شامت، ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ‘ کیا ہے؟ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین جوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ’ہم سب کو مل کر ایک صحت مند پاکستان کی تعمیر کرنی ہے، نوجوانوں کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، صوبے سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا۔لاہور میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مریم نواز نے انسداد منشیات فورس کے اہلکار کو فلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے، منشیات فروشوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا،...

خیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری
خیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز گجرات (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی جمہوری طریقے سے صدرِ پاکستان تبدیل ہونا جمہوری عمل ہے، صدر زرداری کی تبدیلی کے کوئی آثار بظاہر نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاس تبدیلی کے لیے سیاسی جماعتوں کا کوشش کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں...
مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی جمہوری طریقے سے صدرِ پاکستان تبدیل ہونا جمہوری عمل ہے، صدر زرداری کی تبدیلی کے کوئی آثار بظاہر نظر نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے سیاسی جماعتوں کا کوشش کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاکستان آنے میں کوئی حرج نہیں، بچوں کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے ہی کرنا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن :برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 ارکانِ پارلیمنٹ نے حکومتِ برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے کیا گیا جو وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ارسال کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ خط “لیبر فرینڈز آف فلسطین اینڈ دی مڈل ایسٹ” نامی گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا اور اس پر پارٹی کے اعتدال پسند اور بائیں بازو کے دونوں دھڑوں سے تعلق رکھنے والے 59 ارکانِ پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں، خط میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے تائیوان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران فوجی طاقت کا مظاہرہ کردیا۔ چینی فوج نے یہ مشقیں صوبہ فوجیان کے ساحلی علاقوں میں کیں، جو براہِ راست تائیوان کے سامنے واقع ہے۔ تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کے حملے کی مشق کر رہا ہے اور چینی فوج اس حملے کو حقیقت میں انجام دینے کی مشق کر رہی ہے۔ مشقو ں کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک ساحل پر قطار میں کھڑے ہیں، جو آہستہ آہستہ پانی میں داخل ہوتے ہیں اور کشتیوں کی طرح تیرنے لگتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تائیوان کی جانب سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں...
کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں “اڑان پاکستان” سمر اسکالرز انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے...
کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں’’اڑان پاکستان ‘‘سمر اسکالرز انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ایف بی آر میں بہترین افسران کی تعیناتی کے...
جون کے آخر میں اسرائیلی فوجیوں نے محمد یوسف کے ہاتھ پیچھے باندھ کر اُسے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے مسافر یطا کے قریب ایک فوجی کیمپ میں گھسیٹ کر لے گئے۔ محمد کے ساتھ اُس کی والدہ، بیوی اور دو بہنیں بھی تھیں، جنہیں مسلح اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی زمین سے گرفتار کیا گیا۔ یہ آبادکار اکثر فلسطینی زمین پر اپنے مویشی چراتے ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم کر سکیں اور غیرقانونی بستیوں کی بنیاد ڈال سکیں۔ محمد یوسف نے جب مسلح آبادکاروں کو اپنی زمین پر دیکھا تو اپنی کھیتی باڑی بچانے کی کوشش کی، مگر سزا اسے اور اُس کے خاندان کو ملی۔ فوجی کیمپ میں اُنہیں شدید گرمی میں گھنٹوں کھلے...
مالی میں شدت پکڑتی ہوئی پرتشدد لہر نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور ملک بھر میں عدم تحفظ میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کینیا میں خونریز مظاہروں کے دوران 16 افراد ہلاک بین الاقوامی تنظیموں اور مقامی ذرائع کے مطابق مالی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدت پسند گروہوں کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں، جن میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اغوا، قتل، اور مسلح جھڑپیں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ حملوں میں غیر ملکی کارکن، امدادی اداروں کے اہلکار، اور سیاح بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سینیئر افسر نے بتایا کہاب یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں، چاہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک فوج کی اعلیٰ ترین سطح کی قیادت کا اجلاس یعنی 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کے روز فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے بھارت کی سرپرستی اور رہنمائی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے حالیہ دنوں میں حملوں اور تخریبی سرگرمیوں کے دوران شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ / جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ 7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں کے راستے میں شہید ہوئے۔ ادھر رفح شہر کے شمال مغرب میں ایک امدادی مرکز کے قریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالا لمپور( خبر ایجنسیاں)پاکستان کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑسکتا ہے‘بھارت اور پاکستانی فوج کے درمیان سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے جو بھارتی سیاسی قیادت کو ہضم نہیں ہورہا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپورجواب...
شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکو اور راہزن عوام الناس اور تاجروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس عوام کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکو اور راہزن عوام الناس اور تاجروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس عوام کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔ چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مزاحمت کرنے پر ایک راہزن نے نوجوان کو فائرنگ کرکے بھی قتل کیا، جبکہ گزشتہ دنوں ایک تاجر کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا۔ علاوہ ازیں رئیسانی روڈ، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، ڈبل روڈ، الگیلانی اسٹریٹ، پشتون آباد،...
غزہ / جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ “7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں کے راستے میں شہید ہوئے۔” ادھر رفح شہر کے شمال مغرب میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی گولیوں سے 10 فلسطینی شہید اور 60...
اسرائیلی فوج نے خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اقوام متحدہ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز غزہ / جنیوا(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ “7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں...
کتنی ہی’’مشقیں‘‘ کی جائیں، “تائیوان کی علیحدگی” ناکام ہوگی، چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کے تائیوان خطے کی فوج نے ’’ہان گوانگ 41 مشق‘‘ کا آغاز کیا اور پہلی بار ، نام نہاد “تائیوان پر مین لینڈ کی جانب سے2027 حملہ” کو فوجی مشق کے موضوع کے طور پر لیا گیا ۔ جمعرات کے روز چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ’’تائیوان کی علیحدگی پسند ‘‘موقف پر بضد رہ کر آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تصادم کو ہوا دیتے ہوئے کشیدگی میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ “فوجی طاقت کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (خبرایجنسیاں)کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔فورم نے بھارتی اسپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فورم نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔بیان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لورلائی: بلوچستان میں دہشتگرد سرڈھاکہ کےمقام پر 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعدساتھ لےگئے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کےعلاقے میختر کے قریب مسلح افراد نے این 70 بلوچستان پنجاب شاہراہ پر ناکہ بندی کردی اور سرڈھاکہ کےمقام پر 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد ساتھ لےگئے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات موصول...
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ...
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند—فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کےقریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومتشاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں۔ جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز...
سٹی 42 : کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں پر سکیورٹی فورسز کیجانب سے فوری اور بھرپور رسپانس دیا گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین عوام کی...
بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے،پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر فتنہ الہندوستان بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں، اسرائیلی جارحیت پر ایران کیلئے سفارتی حمایت کا اعادہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا انٹرویو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلیٔرڈ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ باجوڑ میں فائرنگ ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ، 3زخمی کور...

شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں،کور کمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں،بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر قرار ہیں۔کانفرنس میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور...
الجزیرہ کیساتھ انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ موجودہ فتنہ الخوارج درحقیقت اسی گمراہ عقیدے کا تسلسل ہے، جو صدیوں سے مسلمانوں کو اپنے نظریاتی انحراف کی بنیاد پر قتل کرتا چلا آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج، اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان...

بھارت نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت، ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج کے خطرات، اور ملکی جوہری پروگرام کے تحفظ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارت نے ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف ایک مستقل پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، جس کا بنیادی ہدف پاکستان کی سلامتی اور خصوصاً بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ بیان گزشتہ ماہ وزیرستان میں پیش آنے والے بم دھماکے کے تناظر میں دیا گیا، جس میں 16 پاکستانی فوجی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغان طالبان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی عدالت کے ایسے احمقانہ اعلانات ہماری شریعت سے وابستگی اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتی اور عدالت کے فیصلوں کو سیاسی اور تعصب پر مبنی قرار دیا۔طالبان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ آئی سی سی کا یہ اقدام مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد اسلامی...
افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا جبکہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پوریشن راولپنڈی نے 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا، بلڈنگ مالکان کو 15 روز میں مخدوش حصوں کو مرمت کروانے یا خود سے گرانے کے احکامات دے دیے۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی جانب سے مخدوش عمارتوں کے مالکان کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تیز بارشوں یا زلزلے کے سبب مخدوش عمارتوں کے گرنے سے انسانی جانیں جا سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، نوٹسز پر...
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے بعض اسرائیلی فوجیوں کو ایسے جذباتی اور نفسیاتی دباؤ میں ڈال دیا ہے کہ وہ غزہ میں آپریشنز سے بچنے کے لیے خود کو زخمی کرنے لگے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجیوں کی اس صورتحال پر اسرائیل میں ماؤں کے ایک فلاحی گروپ نے اس حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور شکایت بھی درج کروادی ہے۔ غزہ کی طویل مدت جاری جنگ نے اسرائیلی فوجیوں میں شدید ذہنی تناؤ، نیند اور بھوک کے مسائل اور دماغی تنزلی جیسے مسائل پیدا کردیے ہیں۔ فوجیوں میں خودکشی اور خود کو زخمی کرنا اب ایک عمومی رویہ بنتا جارہا ہے۔ ماؤں کے گروپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بہت سے فوجی میدان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ جہاں فلسطینی عوام کے لیے قیامت خیز ثابت ہو رہی ہے، وہیں اب اسرائیلی معاشرے پر بھی اس کے گہرے نفسیاتی اور اخلاقی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی تازہ رپورٹوں کے مطابق غزہ میں تعیناتی سے بچنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خود کو جان بوجھ کر زخمی کرنے کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ انکشاف نہ صرف اسرائیلی افواج کی اندرونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اسرائیلی معاشرے میں جنگ کے خلاف ابھرتی بے چینی اور بے بسی کا مظہر بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق متعدد نوجوان فوجی جو غزہ کے محاذ پر خدمات انجام دے چکے ہیں، دوبارہ تعیناتی کے خوف، ذہنی دباؤ، اور...
تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے بہادر کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کو 9 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر برہان وانی کے 9 ویں یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ برہان وانی 19 ستمبر 1994ء کو پلوامہ کے گائوں دداسر میں پیدا ہوئے، برہان وانی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے، آٹھویں جماعت سے لیکر ہر کلاس تک 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے رہے۔ 2010ء میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے رشوت کے طور پر سگریٹ نہ دینے پر برہان وانی کو کزن سمیت شدید شدد کا نشانہ بنایا، تشدد اور بعد ازاں پولیس کی مسلسل ہراسگی سے تنگ آکر 16 سال کی عمر میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی۔ برہان...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے باقاعدہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، لہٰذا وفاق کی جانب سے ان پر علیحدہ کمیٹی قائم کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کمیٹی ان علاقوں کے خلاف کسی سازش...

دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی (اوصاف نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نشان امتیاز(ملٹری) کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،فیلڈ مارشل کا” نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” کرنے والےمسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ،فیلڈ مارشل نے مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا آرمی چیف نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا آرمی چیف نے سول اور ملٹری اداروں...
TEXAS, US: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کو حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر آفت زدہ قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ چکی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دینے کے اعلان پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے میں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹیکساس میں ہونے والے اس سیلاب نے کئی علاقے شدید متاثر کیے ہیں، خاص طور پر کیر کاؤنٹی جہاں دریا کے کنارے موجود کیمپ مِسٹک اور دیگر مقامات پر بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور مسلح افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کو کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں بے مثال جرأت، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لالک جان شہید نے آج ہی کے دن 1999 میں دشمن کے تابڑ توڑ حملے بہادری سے پسپا کیے۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود میدان جنگ سے نکلنے سے انکار کیا اور آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے...
سٹی42: کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ ہو گئے۔ غیر معمولی تبز رفتار سے پانی برسنے کے سبب پانی کی نکاسی کا نظام ناکام ہو گیا، بارش کا پانی نشیبی علاقہ کے گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیا۔ محلہ چاہت میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں باپ اور 2 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ اسلام آباد میں مرگلہ کے دامن میں واقع سید پور گاؤں میں 131 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن ڈھلان پر واقع ہونے کی وجہ سے آبادہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سارا پانی بہہ کر اسلام آباد کے نالوں میں آ گیا اور آگے جا کر لئی نالہ میں شامل ہو گیا۔ نثار حویلی لاہور...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی خاتون نوجوان افسر ایمان درانی کا جوشیلا خطاب ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ’پاکستان آرمی جو بھی کرتی ہے وہ عوام کے مفاد میں کرتی ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک بیان میں ایمان درانی نے کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ عوامی مفاد میں کرتی ہے‘، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے، میں نے یہ کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے‘، کیپٹین ایمان درانی کا یہ بیان سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش ۱- آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت میں فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان دراڑیں مزید واضح۔ ۲- بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا FICCI ٹیکنیکل فورم پر خطاب – کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے ۳- حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی۔ لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ ۴- اس شدید مالی کمی کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف ۵- فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے...
بھارت نے بالآخر آپریشن سندور کے دوران مارے گئے فوجیوں اور پائلٹس کو فوجی اعزازات سے نوازنا شروع کر دیا ہے، جو کئی ماہ سے چھپائے گئے نقصانات کا غیر اعلانیہ اعتراف ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو 250 سے زائد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ان میں سے 100 سے زائد اہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس، S-400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز، اور ادھم پور و راجوڑی بیسز پر مارے گئے اہلکاروں کو بھی اعزازات دیے جا رہے ہیں۔ 93 انفنٹری، 10 برگیڈ، نوشہرہ، اڑی، پٹھان کوٹ، اور دیگر حساس یونٹس کے فوجی بھی فہرست میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہمیں ایک نہیں 3 ممالک کا سامنا تھا۔ ہمارے سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور ترکیہ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جو پاکستان کی مکمل مدد کر رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ چین جنگ کے دوران بھارتی تنصیبات سے متعلق پاکستان کو براہ راست معلومات فراہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کراچی لیاری کے علاقے بغدادی میں 8 منزلہ مخدوش عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجے میں 9 سے زاید افراد کی ہلاکتوں اور درجنوں کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سانحے نے شہر میں موجود درجنوں دیگر مخدوش عمارتوں کے خطرے کی طرف ایک بار پھر توجہ مبذول کرا دی ہے جن کی بروقت مرمت یا منتقلی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ بھی ایسے حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔چیئرمین آباد نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد دی جائے اور ان کے علاج معالجے...
وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا، امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب...

صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،دہشتگردوں کے خاتمے اور دفاع وطن کا ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے 13خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی حفاظت کیلئے بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،پوری...

اسپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۂ الخوارج” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 30 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ بروقت اور مؤثر کارروائی ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہماری فورسز کے عزم کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، اور اس مقصد میں پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز کلیدی...
احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم عاشورہ کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام بمطابق 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دوسری جانب محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عاشورہ کے دوران اسلام آباد کے کن کن علاقوں میں کب کب موبائل فون سروس معطل رہے گی ؟ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ حکومت، پیپلز پارٹی اور متعلقہ اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کراچی میں بڑھتے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے صرف چالانوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے، جس سے شہریوں کی تذلیل ہو رہی ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی اس وقت بدترین صورتحال سے دوچار ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور انفرااسٹرکچر مکمل تباہی کی تصویر پیش کر رہا ہے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی اور سندھ حکومت کی نااہلی، کرپشن اور بے...
اسرائيلی فوج کی پبلسٹی کا الزام، بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز لندن :برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین نے ادارے پر فلسطین کے خلاف ہونے اور اسرائيل کے حق میں تعصب برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ سے متعلق کوریج میں جانبداری کے الزامات کے پیشِ نظر، 400 سے زائد معروف فنکاروں، صحافیوں اور میڈیا شخصیات نے بی بی سی کی انتظامیہ کو خط لکھ کر ادارے کے بورڈ رکن رابی گب (Robbie Gibb) کو عہدے سے ہٹانے...
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کو جبری طور پر بے گھر کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمرشل کمپنیوں کی نشاندہی کرکے فہرست جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو معاونت فراہم کرنے والی 48 کمپنیوں کے نام شامل ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر فرانس کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی یہ فہرست ان کمپنیوں کی ہے جو فوجی، ٹیکنالوجی، شہری، وسائل، اور مالی شعبوں میں اسرائیل کی فوجی اور قبضہ کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اسلحہ اور دفاع...
غاصب صیہونی ریاست اور حکومت کو دفاعی، اقتصادی اور سیاسی و سفارتی طور پر ایسی ضرب لگی ہے کہ یہ بالکل واضح ہو چکا ہے کہ اسرائیلی حکومت عدم استحکام کا شکار ہے، سیاسی اور بین الاقوامی دباو کیوجہ سے صیہونی حکمرانوں کے سارے دعوے اور اندازے غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقے اردبیل کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید حسن عاملی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی خطے میں جاری شرارت آمیز اقدامات کیوجہ سے ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ کسی بھی وقت صیہونی فوج کا کوئی افسر نتن یاہو کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آیت اللہ سید حسن...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جعلی پولیس بن کر لوگوں کو لوٹنے والے 5 ایشیائی باشندوں کو قید کی سزا سناتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پانچ ایشیائی مردوں کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پولیس افسران کی نقالی کرنے اور ایک عرب شہری کو 9 ہزار 900 درہم کی دھوکہ دہی کا مجرم پائے جانے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی کی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے خود کو قانون نافذ کرنے والے افسران کے طور پر ظاہر کرنے...
تاریخ کا اصول بڑا سیدھا ہے۔ جو اقوام اپنے دشمن کو پہچاننے میں تاخیر کرتی ہیں وہ صفحہ ہستی پر محض ایک نوٹ بن کر رہ جاتی ہیں۔ وہ فقط دردناک یادیں چھوڑ جاتی ہیں جن پر بعد میں نسلیں نوحہ لکھتی ہیں اور شکست کا ماتم کرتی ہیں۔کیا 56 اسلامی ممالک کی اس دنیا میں کوئی ایسا وجود باقی ہے جس کے کانوں میں غزہ کی عورتوں اور بچوں کی چیخیں گونجتی ہوں؟ کیا اسلامی دنیا کے وہ اتحاد، وہ فوجیں، وہ ادارے جن پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے ان کے ضمیر کو ایک بار بھی ملامت ہوئی کہ شاید ان کی طاقت کو ظالم کی بجائے مظلوم کے لیے استعمال ہونا چاہیے تھا؟ نہیں صاحب ! یہ...
مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور این آئی اے کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی 214 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 2 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر، این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں...
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کابینہ کو بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف مزید عسکری کارروائیوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل زامیر نے وزرا کو بتایا کہ موجودہ حالات میں یرغمالیوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی حالت نہایت سنگین ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حماس کی شکست کے حق میں ہوں لیکن جتنا ہم ان کے خلاف آپریشن کو تیز کریں گے اتنا ہی ہم یرغمالیوں کو خطرے میں ڈالیں گے۔ جنرل زامیر نے بتایا کہ فوج غزہ میں اپنے مقرر کردہ ہدف 75 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل...
بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تحصیل دفتر اور بینکوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور دھماکے میں ایک لڑکا شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مستونگ میں دہشت گردوں نے تحصیل دفتر...
سٹی42: ماں مریم کی حکومت میں دس بچیاں گاڑی میں غیر قانونی ایل پی جی استعمال ہونے کے سبب جھلس گئیں، ایک بدقسمت زندہ جل گئی۔ یہ سٹوڈنٹس جس وین میں بیٹھ کر اگلے گریڈ میں پروموشن کا پیپر دینے کے بعد گھروں کو واپس جا رہی تھیں، اس کے مالک نے زیادہ پیسہ کمانے کی ہوس میں وین کے اندر ایل پی جی کا ناقص سلنڈر لگا رکھا تھا۔ اس سانحہ پر پنجاب حکومت کا کوئی ایکشن شام پانچ بجے تک سامنے نہیں آیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور طالبات کی وین میں آگ لگنے کا روح فرسا سنحہ تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد ان پر آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق، 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔ سینیٹرز نے وزیراعظم پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکومت اور ملکی آئین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تھائی وزیراعظم کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ تھائی فوج کے ایک سینئر...
مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس) مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تحصیل دفتر اور بینکوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور دھماکے میں ایک لڑکا شہید...
ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر اضافی نفری بھ تعینات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دروان شہید اور گرفتار کیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ کئی عسکریت پسندوں کو مارا گیا جبکہ ایک شخص کو راجوری کے علاقے کیری میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیا گیا شخص...
اپنے بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا وہ قابل قبول نہیں ہے، سبیل امام حسینؑ کی بے حرمتی کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل نہ کیا گیا تو انتظامیہ ہم سے شکایت نہ کرے، ہم عزاداری برپا کرنا چاہتے ہیں، کس نے پولیس کو یہ حق دیا کہ وہ امام حسینؑ کے پرچم کو گرائے اور اسے پیروں تلے روندے، آخر ریاست کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سندھ پولیس کی جانب سے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر، امام حسینؑ کے نام اور اقوال پر مشتمل بینرز اور اردو...