Daily Pakistan:
2025-10-26@10:27:34 GMT

نائیک سیف علی شہید نشان حیدر کو سروس چیفس کا خراج عقیدت

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

نائیک سیف علی شہید نشان حیدر کو سروس چیفس کا خراج عقیدت

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ کے یومِ شہادت پر سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء میں جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پیر کلیوا رج کے دفاع میں سیف علی جنجوعہ شہید کی جرات، استقامت اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، پاک فوج کے جوان سیف علی جنجوعہ شہید کے جذبہ ایمان و وفا سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔
 

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نائیک سیف علی جنجوعہ سیف علی جنجوعہ شہید

پڑھیں:

تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان

رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے حق کی توثیق کرتی ہیں اور اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن منایا جا رہا ہے، کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ آج اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس پورے ہونے پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہونے کے باوجود تنازعہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے حق کی توثیق کرتی ہیں اور اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019ء کے غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا انحصار تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت سے مسلسل محرومی اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی فورسز نے 1947ء سے اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں شہید کیا ہے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں بھارت کی جانب سے کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیرکو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افواج کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراجِ عقیدت، یومِ شہادت پر قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
  • دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی، خراج عقیدت پیش کیا
  • افواجِ پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت 
  • دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد کی مزار قائد پر حاضری، خراج عقیدت پیش کیا
  • افواجِ پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت
  • نائیک سیف علی جنجوعہ کا 77واںیومِ شہادت‘عسکری قیادت کا خراج تحسین 
  • تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان
  • محسن نقوی کی ہنگو میںشہداء کو خراج عقیدت
  • آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ امیر مقام