2025-05-01@00:39:01 GMT
تلاش کی گنتی: 552

«فوج کو فری ہینڈ»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے۔  معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔  وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہیں، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی فورم میں موجود ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں  فورم میں معزز مہمانان...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب میں دلائل جاری رکھے اور مؤقف اپنایا کہ  کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود اپنے لیے مسائل پیدا کیے، بیرون ملک پاکستانیوں کی ملاقات سے معاملات آگے بڑھنے کا امکان نہیں۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا عمران خان کو لے ڈوبا ہے، اب تو گالم گلوچ بریگیڈ سے خود تحریک انصاف بھی محفوظ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ملاقاتوں سے متعلق ہمیں کوئی اندیشہ نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقاتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گا۔ یہ بھی پڑھیں مسائل کے حل کے لیے عمران خان نے ایک بار پھر ’نیوٹرل امپائر‘ کا مطالبہ کردیا مشیر وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) موٹروے کو پیدل عبور کرنا جرم قرار، مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے پیدل عبور نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے قانونی کاروائی سے متعلق خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اب ایسے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے جو موٹروے کو پیدل عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔(جاری ہے) ترجمان موٹروے کے مطابق محفوظ شاہرات محفوظ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، موٹروے پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب ہے، موٹروے کو پیدل کراس کرنے والے حادثات کا شکار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    جیکب آباد میں رکن اسمبلی غالب ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جب تک قانون کی بالادستی مجرموں کا تعاقب اور سزا و جزا پر عملدرآمد نہ ہو، امن کا قیام ایک خواب رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بدامنی اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث سندھ کے شہری مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ معزز شخصیات پر قاتلانہ حملے بدامنی کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میر غالب حسین خان ڈومکی سے ملاقات کے موقع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے قراردیاہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
    نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کی قبر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: ”میرے فوجی شوہر کا انتقال دو ہفتے پہلے ہوا آج جب میں ان کی قبر پر گئی تو وہاں سکے رکھے ہوئے دیکھے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ کس نے رکھے؟ یہ دیکھ کر مجھے خوف محسوس ہوا!“ یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور کمنٹس میں لوگوں نے خاتون کو بتایا کہ ان سکوں کے پیچھے ایک خوبصورت اور جذباتی کہانی ہے۔ یہ روایت خاص طور پر امریکا میں عام ہے، جہاں لوگ فوجی قبروں پر سکے رکھ کر اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف سکوں کا مختلف مطلب ہوتا ہے: پینی رکھنے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص بس...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں  خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی  طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی  کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا...
    اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوچکے ہیں۔ ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت قیدیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ مہینے غزہ میں قتل کیے گئے 15 امدادی کارکنوں میں سے ایک کی موت کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے امدادی کارکنوں میں سے ایک کے موبائل فون سے ویڈیو برآمد ہوئی ہے جو ساری صورت حال کو بیان کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید یہ ویڈیو قریباً 7 منٹ کی ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق یہ شہید کیے گئے کارکن رفعت رضوان کے موبائل فون سے ملی ہے، اور بظاہر یہ چلتی ہوئی گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں...
    اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو چکے ہیں۔ ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء نے مادر وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج  پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
    کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: کورکمانڈر کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت 268 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد جنگ بندی کا اعلان کرنے کے باوجود ملکی فوج کی جانب سے اپنے مخالف گروہوں پر بمباری اور زمینی حملے جاری ہیں۔ہائی کمشنر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایسے بعض حملے گزشتہ جمعے کو زلزلہ آنے سے فوری بعد کیے گئے جبکہ لوگوں کو تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق زلزلہ آنے کے بعد ملک بھر میں فوج کی جانب...
    سٹی 42: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی   فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، شرکاء کا  مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ، فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال،  قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی،کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی   کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا،فورم نے ہرقیمت پر بلاتفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ...
    دنیا کے چار بڑے ٹیک ویژنری ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین نےسمارٹ فون کے دور کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ ان چاروں شخصیات کے وژن کے مطابق اب ایک ایسی دنیا ہوگی جس میں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیسز کا غلبہ رہے گا لیکن ایپل کے سی ای او ٹم کوک تاحال سمارٹ فون کی سلطنت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کرسمارٹ فون کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ امپلانٹس صارفین کو صرف اپنے خیالات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس میں نہ کوئی اسکرین ہوگی نہ انگلیوں کا استعمال...
    سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، آئین کے تحت جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں کینال نہیں بن سکتیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔ ہم کینالز کورکوائیں گے۔ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے۔ ہم حکومت کیوں چھوڑیں۔ ہم کینالز رکوائیں گے۔ حکومت چھوڑی تو انہیںفری ہینڈ مل جائے گا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ نئے ٹیرف سے کرۂ ارض پر شاید ہی کوئی جگہ محفوظ رہی ہوگی کیوں کہ وہ اس میں جزائر بھی شامل ہیں جہاں انسان بھی آباد نہیں ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی 10 فیصد ٹریف عائد کردیا ہے جو کہ قدرتی طور پر پینگوئنز کا محفوظ مسکن ہیں اور یہاں ان کے علاوہ کوئی موجود نہیں۔ انٹارکٹیکا کے قریب واقع آسٹریلیا کے زیر انتظام ان جزیروں میں انسانی آبادی بھی نہیں اور آخری بار 10 سال قبل کوئی انسان گیا تھا۔ علاوہ ازیں آسٹریلوی بیرونی علاقوں کوکوس آئی لینڈز، کرسمس آئی لینڈ اور نورفولک آئی لینڈ پر بھی 29 فیصد تک ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ جس پر آسٹریلوی وزیراعظم نے...
    بیان کے مطابق یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف جدید فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے آج دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف مزید کارروائیاں کی ہیں۔یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ امریکی دشمن نے صنعاء،...
    مریکی جریدے فوربز نے 2025 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں۔ایلون مسک کی دولت میں 2024 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا اور اس طرح وہ ایک بار پھر فوربز کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ اس سے قبل 2024 میں فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے گئے تھے۔اب نئی فہرست میں ایلون مسک نے 342 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا اور یہ پہلی بار ہے جب کوئی فرد اتنی زیادہ دولت کے ساتھ دنیا کا...
    امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلانی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ امریکی حکام کے دھمکی آمیز...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا ڈیرہ اسماعیل خان کا وزٹ اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،امن و امان کے حوالے سے پھر ہماری آنکھیں فوج کے جوانوں کی طرف ہوتی ہیں، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے...
    ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے مارچ میں 2 خواتین کی بے حرمتی بھی کی اور ایک مکان کو بھی تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مارچ میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران، بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر، نیشنل انویسٹی...
    ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔  بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔  سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن  خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے  کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
    ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...
    بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 16افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 16قبائلیوں مارے گئے جن کے بارے میں بھارتی فورسز کا دعوی ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔ بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جس میں ماو نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تاہم علاقہ مکینوں کا...
    بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا۔  سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں مارے گئے جن کے بارے میں بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔ بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جس میں ماؤ نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں ہلاک ہونے والے 16 افراد کا تعلق مقامی قبیلے سے تھا اور یہ مسلح نہیں تھے۔ علاقہ مکینوں...
    دائیں سردار اختر مینگل، بائیں تصویر میں شاہد رند— فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لک پاس خودکش دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا۔شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ترجمان حکومتِ بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، سردار اختر مینگل اور ان کی قیادت حملے میں محفوظ رہی، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ترجمان نے کہا ہے کہ لک پاس کے پاس...
     ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔  معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا ‎منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان  طارق فاطمی کا کہنا تھا ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے...
    بوآو ایشیائی فورم: ہم جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :رومانوی چیز سمندر نہیں، بلکہ ہم ہیں جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں”، یہ چینی ادب کے نوجوانوں کا سمندر کے کنارے کھڑے ہو کر کہا جانے والا رومانوی جملہ ہے۔ ہر سال بہار کے موسم میں، چین کے ہائنان صوبے کا چھوٹا سا قصبہ بوآو عالمی سیاسی و تجارتی اشرافیہ کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ 2001 میں قائم ہونے کے بعد سے، بوآو ایشیائی فورم ایشیا کے سب سے بااثر اعلیٰ سطحی مکالمے کے پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے، اور اسے بین الاقوامی نقشے پر ایشیا کی آواز کے “انکیوبیٹر” کے...
    کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں ہونے والے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گونر سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم، اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں...
    ‎واشنگٹن ڈی سی:‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ‎انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا...
    مصنوعی اعضا استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے چھالے اور زخم عام مسائل ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی اعضا کی سخت شکل کسی شخص کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق نہیں بدلتی، جس کی وجہ سے اسے تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور اعضا پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔ امپیریل کالج لندن کے شعبہ بائیو انجینئرنگ کے پروفیسر فرات گوڈر نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مصنوعی اعضا خود کتنے ہی نفیس ہیں، اگر یہ انسانی جسم کے ساتھ آرام سے جڑ نہیں سکتے تو یہ پہننے کے قابل نہیں رہتے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: صیہونی فوج کے ہاتھوں معذور ہونے والی بچی اپنی اصلی ٹانگوں کے لیے بضد انہوں...
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ، وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ، وزیراعظم  نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب...
    ویب ڈیسک : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے کی وجہ سے بیشتر افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وہاں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔  بم حملے کے متعلق پولیس نے یہ بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے  پھوڑا گیا، پولیس نے مزید یہ بتایا کہ ڈھائی کلو خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا، ان تمام معلومات سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بم کو سگنل کی مدد سے جائے وقوعہ پر موجود دہشتگرد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چلایا۔    25 بیرلز والے کئی راکت لانچرز  کی موجودگی کا سراغ مل گیا  صوبائی حکام کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس واقعے کے حوالے شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقفائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر...
    صوبہ پنجاب میں گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے تحت خوش نصیبوں کو 1000 مفت ٹریکٹرز ملنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کاشتکار کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے گرین، ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بے شمار پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں، اب ”وزیر اعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کے تحت گندم کے کاشت کاروں کے لیے ایک ہزار مفت ٹریکٹرز کی تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، جس میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشت کار کوثر پروین کا نکلا، وزیر اعلیٰ نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت...
    اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ بمباری کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما صلاح البردویل کو شہید کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح البردویل اہلیہ سمیت خیمے میں موجود تھے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی بمباری میں حماس کے اہم رہنما صلاح البردویل شہید، مزاحمتی تنظیم کا بدلہ لینے کا اعلان صلاح البردویل کون تھے؟ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے صلاح البردویل کا تعلق حماس کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ ایک نمایاں شخصیت تھے، انہوں نے اندرونی و بیرونی طور پر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ صلاح البردویل کی پیدائش اگست 1959 میں خان یونس کے مہاجر کیمپ میں ہوئی، ان کا آبائی گاؤں...
    سٹی 42 : کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوسکی.  کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس گزشتہ 4 روز سے معطل ہے ۔  موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، ساتھ ہی طلباء اور تاجر بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔   صوبائی حکام کی جانب سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ 
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غلام خان کلے، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان در اندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔  وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی گئی ۔  بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت پوری، پاکستان کی دہشتگردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی...
    صدرمملکت نے پاک فوج کے 762افسروں اور نوجوانوں کو اعزازات سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کے لیے فوجی اعزازات نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو دو ستارہ بصالت ،227کو تمغہ بصالت ،82 کو امتیازی اسناد،185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری ،112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری دیئے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید، سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں جبکہ سے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن...
    سٹی 42: صدر پاکستان نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کیے 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 آرمی چیف کمانڈیشن کارڈز دیے گئے،23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے  لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (شہید) اور سپاہی ثوبان مجید بلوچ (شہید) کو ستارہ بسالت دیا گیا
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنماءن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، اگرجامع آپریشن کرنا پڑا تو حکومت کرسکتی ہے، پی ٹی آئی حل کا حصہ نہیں بلکہ مسائل کا حصہ بنی ہوئی ہے،جو لوگ دہشتگردی کے مسائل کا حصہ ہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے،عمران خان بطور وزیراعظم بھی سکیورٹی میٹنگز میں نہیں آتے تھے۔میڈیا کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ہرسال تنخواہیں بڑھتی ہیں لیکن ارکان اسمبلی کی تنخواہیں پچھلے 10سال سے مقرر ہیں، اب اگر ان کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں تو اس سے قومی خزانے پر اتنا بھاری بوجھ نہیں پڑے گا کہ خزانہ...
      ملکی معیشت کے حالات ایسے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دیا جانا ممکن نہیں قومی بچت اسکیموں میں 64ارب کی اسلامی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، پارلیمانی سیکرٹری حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت ہی کرلی ہے ، اسی طرح چینی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے کی نوید سُنا دی ہے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر سچے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ دو روز قبل رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں تاہم وہ عدالتوں سے اپنی ضمانت سے کرواسکتے ہیں۔ ان کا کہنا...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں۔ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ  کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا۔دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور  عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ گرفتار ملزمان کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق، پاکستانی صحافی احمد نورانی نے، جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں،پاکستان کے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے بارے ایک رپورٹ شائع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہیں، ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ایسے فوائد حاصل ہوئے جو قانونی نہیں تھے۔ کچھ حلقوں نے اس خبر کو آرمی چیف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کا موقع جانا، جبکہ معاشرے کے ایک طبقے نے صحافی کو خبر کے ساتھ آرمی چیف کے خاندان کی تصاویر اور تفصیلات شائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ پاکستان کو مزید کتنا ’ہارڈ اسٹیٹ‘ بنانے کی ضرورت ہے؟ سال دو ہزار چوبیس...
    پشاور:ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں۔ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ  کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی. جس میں عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا ۔دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور  عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ گرفتار ملزمان کو  کو ملٹری کورٹس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔(جاری ہے) صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے کیپٹن حسنین اختر شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر...
    پشاور: ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں۔ ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ  کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا ۔ دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور  عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ...
    پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں۔ ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا ۔ دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مچ، نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے گیس پائپ لائن اڑادیبلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا... لیویز حکام کے مطابق دھماکا لیویز فورس کی گاڑی گزرتے وقت ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید کی...
    یوم علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا اور ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک بمطابق 22مارچ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا، میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی...
    مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی کا کوئی پلان نہیں ہے، وفاقی کابینہ میں اہلیت کی بنیاد پر وزرا کو شامل کیا جاتا ہے اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو کابینہ سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس وقت کابینہ میں شامل وزرا تنخواہ نہیں لے رہے۔ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ اگر پی ٹی آئی عوام کو نقصان نہ پہنچائے، مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ آور نہ ہو اور کفن پوشوں کو اپنے احتجاج میں شامل نہ کرے تو وہ بھی احتجاج کر سکتی ہے۔ وزراتیں بااعتماد لوگوں کو دی گئی ہیں وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر...
    افطار ڈنر سے خطاب کرتے سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مخاطب کر کے کہتا ہوں پاک فوج کو تنہا نہ سمجھیں، ہماری پوری جماعت اور پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب کے صدر راو جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی جو لہر آئی ہے ہم اپنی جماعت کی طرف سے اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کی طرف سے سنی علما کونسل...
    واشنگٹن:امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے، خاص طور پر حالیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل کی اسلحہ کے حوالے سے مدد فوراً بند کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر امریکا کو اپنی فوجی امداد پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ اوکاسیو کورٹیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 2ہفتوں سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔...
    کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کی صوبائی کابینہ  نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت  کرتے ہوئے بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش   اور کہا  کہ  سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، عوام کے تعاون سے ملوث عناصر کے  کا قلع قمع  کیا جائیگا، کابینہ اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں،  حکومت میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے حق داروں کو ان کا حق دلائے گی۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس...
    اسلام ٹائمز: بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بلوچستان میں چین کی بڑی سرمایہ کاری اور پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کی وجہ سے چین کو دشمن کے طور پر دیکھتی ہے۔ چونکہ چین نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس لیے اب یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا چین پاکستان کی فوج کو بی ایل اے سے لڑنے کے لیے براہ راست مدد فراہم کرسکتا ہے۔ تحریر: محمد عامر رانا بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے کے بعد توقع ہے کہ ریاست کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا جس میں ممکنہ طور پر مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔ تاہم...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت، سندھ اور پنجاب کے وزرا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے بہت کام کیا، ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں، ہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ضم...
    پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، عوام کی سہولت کے لیے مریم نواز ہرممکن اقدامات کر رہی ہیں، قومی سلامتی کی کمیٹی کا اسلام آباد میں...
    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے تعاون سے شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس کا آغاز کیا تھا۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقلیتی برادری کےمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔ اس...
    صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ اور عوام نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے فوری کارروائی کی، جس سے بہت بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ سرفراز بگٹی  نے کہا کہ میرٹو کریسی اور گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے، ریاست سے متنفر نوجوانوں کے گلے شکوے اسی صورت دور ہوں گے جب میرٹ کا بول بالا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ گورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں، میرٹ کو یقینی بنائیں...
    مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے حوالے سے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کی ہیں جس میں گندم، ادویات کی خریداری سمیت کئی کیس سامنے آئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ کے نام سے نیا قانون تیار کرلیا جو کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت وزیراعلیٰ سمیت وزراء بھی احتساب کی زد میں ہوں گے۔ مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ کے نام سے نیا قانون تیار کرلیا جو کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت وزیراعلی سمیت وزراء بھی احتساب کی زد میں ہوں گے۔ مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے حوالے سے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کی ہیں جس میں گندم، ادویات کی خریداری سمیت کئی کیس سامنے آئے، حکومت نے دو سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلے کیے، 17 کروڑ روپے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سہیل محمود ہرل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیزی سے زوال پذیر کاٹن انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے انہوں نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فوری حکومتی مداخلت کے بغیرملک کا ایک بار پھلنے پھولنے والا کپاس کا شعبہ جلد ہی ناقابل واپسی تباہی کا سامنا کر سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار اور فی ایکڑ پیداوار 1990 کی دہائی سے مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ حکومت کی عدم فعالیت ہے انہوںنے کہا کہ حکومت صنعت کی مسلسل زوال کو دور کرنے میں ناکام رہی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ،نوشکی اورپشاور دھماکوں کی مذمت کرنا چاہتی ہوں، تین چار دن سے دہشتگردی کی نئی لہرمیں کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کلیئرنس آپریشنز کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جعفرایکسپریس واقعہ میں چند گھنٹوں میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ایسی جماعت پیدا ہوچکی ہے جو افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم...
    حکومت کے خلاف کب میدان میں آنا ہے؟ مولانا فضل الرحمان واضح اشارہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عندیہ بھی دیا کہ یک طرفہ فیصلے بند نہ کیے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔ صحافیوں سے بات چیت میں مولونا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔ انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے کہا کہ ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالی مشکالات کے باوجود پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسلحے اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، کے پی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست پر ضمانت فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزمہ مسماۃ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔  پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان حب سے کراچی سندھ میں داخل ہوئی تھی۔  شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چائنہ سے لوگ آرہے ہیں یہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس لیپس ہے، ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52  لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی  نے کہا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ پر خود کش بم دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ مسمات گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایئر پورٹ خود کش بم دھماکا کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر وکلائے طرفین کے دلائل مکمل کرلیے گئے، عدالت نے ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمہ گل نسا پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا، ملزمہ خود کش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس کی طرح  بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔   عدالت میں  پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور  23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ 2 جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی۔ ہم نے حکومت کے آگے 2 مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن...
    کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس؛ ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہ فہد، شریک ملزم...
    پچھلی بار ہم نے ویکیوم ڈیلیوری کے حوالے سے بات کی تھی اور آج فورسیپس کی باری ہے۔ فورسییپس فولادی دھات سے بنے ہوئے چمچ نما اوزاروں کو کہا جاتا ہے جن کی مدد سے زچگی کے دوران بچے کے سر کو کھینچا جاتا ہے۔ چمچ کی شکل والے دونوں حصے وجائنا میں ڈال کر بچے کے کانوں کے گرد لگائے جاتے ہیں۔ وجائنا سے باہر موجود ہینڈل کو لاک کیا جاتا ہےاور پھر ہینڈل کو کھینچتے ہوئے بچے کے سر کو باہر نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچے کا سر بے ڈھب کیوں ہے؟ زچگی کے عمل میں دنیا کے کسی بھی اور شعبے کی طرح پیچیدگیاں ہونے کا احتمال ہر وقت رہتا ہے لیکن مسئلہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔ اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔  اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں...