کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہید میجر سبطین حیدر کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے وطن کی حفاظت میں اپنی جان نچھاور کی ۔ گورنر سندھ نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری

فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز سے متعلق گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کو 27 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے آصف وحید کوریجو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ، تمام آئینی درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بنچز کو منتقل

کراچی سندھ ہائی کورٹ اور آئینی بینچز کے نیا روسٹر...

وکیل درخواست گزار ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر سندھ کا جاری کردہ آرڈیننس عدلیہ کی آزادی کو متاثر کر رہا ہے۔ آرڈیننس کے سیکشن 6 میں ججز کو تعیناتی تسلیم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تعیناتی تسلیم نا کرنا مس کنڈکٹ قرار دیا گیا ہے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ طے کرنے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کا تعین صوبائی اسمبلی یا گورنر نہیں کرسکتے۔

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی آئین کی بنیاد ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

  • دھرمیندر کے انتقال پر شوبز ستاروں کا جذباتی خراج تحسین
  • گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
  • ایف آئی اے کی بڑی کاررائی،غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بنوں میں کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کا بھرپور جواب، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید