دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے: ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
پشاور: (آئی پی ایس) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا، دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کر مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، انشاء اللہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے،افواج پاکستان کی جانب سے تجدید عزم کرنے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانیوں،افواج،پولیس ،سکیورٹی اداروں کے جوانوں نےاپنے خون سے دھرتی کو سیچا ہے، 2024کے دوران کے پی میں مجموعی طور پر 14ہزار 535انٹیلی جنس بیسڈ آپریش کیے گئے، روزانہ 40انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2024 کے دوران آپریشنز میں 700سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، خیبرپختونخوا میں 2024میں ان آپریشنز کے دوران 577قیمتی جانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں پاک فوج کے 272بہادرافسر وجوان، پولیس کے 140اور165معصوم پاکستانی شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، اسرائیلی فوج کا اعلان ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا ،خواجہ آصف راستے بند، ارکان غیر حاضر؛ سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے پاک فوج
پڑھیں:
کراچی، جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنیوالے مسافر پرواز سے آف لوڈ
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کیلئے ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو جعلی نکلا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کیا، محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پروازکے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کیلئے ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو جعلی نکلا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق کراچی سے ہے اور ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے ایک لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا، بلکہ ایجنٹ نےملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ بعد ازاں ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔