ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔
امریکی صدر نےکہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیےکیا کیونکہ دوسرے ممالک کے پاس ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ: پاک-افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان بدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم فوری طور پر ٹرمپ کا

پڑھیں:

صدر جوبائیڈن کی امریکی عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل

سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا ایک ایسے نظام پر قائم ہے جس میں محدود اختیارات والی صدارت، مؤثر کانگریس، اور خودمختار عدلیہ موجود ہے، لیکن ٹرمپ نے بجٹ بحران کو بہانہ بنا کر حکومت کو دوسری طویل بندش کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آزادیِ اظہار پر حملہ کرنے اور انتظامی اختیارات کی حدود کو چیلنج کرنے کا الزام لگایا۔ یہ ان کی پہلی عوامی تقریر تھی جو انہوں نے پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے شعاعی (ریڈی ایشن) تھراپی مکمل کرنے کے بعد کی۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنی بنیاد سے ہی دنیا کی سب سے طاقتور نظریۂ حکمرانی کے لیے ایک مشعلِ راہ رہا ہے، یہ نظریہ ہر فوج سے زیادہ طاقتور ہے، اور ہم ہر آمر سے زیادہ مضبوط ہیں۔

82 سالہ بائیڈن کو ایڈورڈ ایم کینی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ایک عمر کی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا ایوارڈ وصول کرنے کی تقریب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک ایسے نظام پر قائم ہے جس میں محدود اختیارات والی صدارت، مؤثر کانگریس، اور خودمختار عدلیہ موجود ہے، لیکن ٹرمپ نے بجٹ بحران کو بہانہ بنا کر حکومت کو دوسری طویل بندش کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جو دراصل اقتدار پر نئی قسم کی گرفت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ میں اس صورتحال میں کوئی روشنی نہیں دیکھتا، ہم اندھیروں کے دنوں سے گزر رہے ہیں، لیکن میرا یقین ہے کہ ہمارا ملک دوبارہ اپنی سمت پائے گا، اور ہمیشہ کی طرح، اگر ہم اپنے ایمان پر قائم رہیں تو پہلے سے زیادہ طاقتور، دانا، اور ثابت قدم ہو کر ابھرے گا۔ بائیڈن نے ان افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے موجودہ حکومت کے دباؤ کے باوجود آزادیِ اظہار کے حق پر قائم رہ کر استعفیٰ دیا، یا وہ فنکار اور جامعات جو ٹرمپ کے حملوں کے باوجود اپنی آزادی پر ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیڈی فنکار اور پروگرام ساز، یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کی نوکریاں خطرے میں ہیں، پھر بھی آزادیِ اظہار پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ بائیڈن نے ان ریپبلکن رہنماؤں کی بھی تعریف کی جنہوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف موقف اختیار کیا یا ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کوئی خیالی داستان نہیں، یہ ملک 250 برس سے وجودی جدوجہد اور امکانات و خطرات کی کشمکش میں رہا ہے۔ انہوں نے آخر میں عوام سے پرجوش اپیل کی کہ امریکا کے لوگو، اٹھ کھڑے ہو جاؤ۔  

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • امریکا نے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کئے تو جوابی اقدام کریں گے: روس کا اعلان
  • ٹرمپ،جنوبی کوریا کو اپنی پہلی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کی اجازت
  • حالیہ ہتھیاروں کے تجربات ’ایٹمی نہیں‘ ٹرمپ کے ایٹمی تجربات کے اعلان پر روس کا رد عمل
  • ٹرمپ نے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
  • ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا
  • صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایٹمی تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا
  • امریکی صدر کا فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم
  • صدر جوبائیڈن کی امریکی عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل