2025-04-30@19:22:44 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«بھارتی جارحیت کے خلاف»:
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماری جماعت ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عالمی برادری بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھارتی جارحیت اور سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انتہا پسند، فاشسٹ اور جنونی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیتے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق پاکستان پر کوئی آنچ آئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا حکومت نے جو فیصلے کیے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مزید :
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں تین چار دن اہم، جنگ کے لیے 100 فیصد تیار ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی نے قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پہلگام واقعہ کو جواز بناکر ہندوستان جو جارحانہ اقدمات کررہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہندوستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں حملے کا پتہ لگانے میں ناکام کیوں رہیں؟ سمرنجیت سنگھ مان نے کہاکہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، جبکہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو...
رپورٹ: مبشر چوہدری، کوٹلیر مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کے بعد دونوں طرف وادی کے لوگ پریشان ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سمیت تمام سیاسی وسماجی حلقوں نے سیاحوں کی قتل کی شدید مذمت کی، اور بھارت کی طرف سے سیاحوں کے قتل کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کو پروپیگنڈا قرار دیا۔ کوٹلی سمیت مختلف شہروں میں عوام الناس نے سیاحوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور بھارتی طرزعمل کے خلاف بھارت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ویب ڈیسک: سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی، جسے ایوان بالا نے مکمل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ قرارداد کے متن میں واضح کیا گیا کہپاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو دیگر ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی کے لیے قابل احتساب ٹھہرایا جائے۔قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اپنی کشمیر پالیسی اور حمایت کو جاری رکھے گا۔ فواد...
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26افراد کی ہلاکت کے خلاف سرینگرسمیت دیگر اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کا دائرپورے جموں و کشمیر تک بڑھا دیا ہے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پہلگام میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مارچ کی قیادت کی محبوبہ مفتی کی جانب سے پورے کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے” ایکس“ پر ایک بیان میںکہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ممکنہ سکیورٹی کوتاہیوں کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے اور مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات...
مقررین نے کہا کہ امیت شاہ 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کا ذمہ دار ہے اور کشمیری عوام ایسے شخص کو قابلِ نفرت سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے خلاف مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے میں خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج کیا اور وہ ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے”، ”ہم چھین کے لیں گے آزادی”، ”نامنظور...
ریاض احمدچودھری فروری 2024 میں شروع ہونے والا کسان دھرنا اب ایک بڑی مزاحمتی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پنجاب حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود، کسانوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک بھارتی حکومت کے جبر کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی حکومت نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاجی کیمپوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔کسان گزشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد...
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...

بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے خواتین کے خلاف تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حریت کانفرنس
مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
حریت وفد نے ملاقات کے دوران ملائیشیا کے نمائندوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جن میں دوران حراست قتل، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور قابض بھارتی فورسز کی طرف سے منظم خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل (MAPIM) کے صدر محمد اعظمی عبدالحمید اور دیگر رہنمائوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی کی زیر قیادت وفد میں ایڈوکیٹ پرویز احمد، شمیم شال، سید فیض نقشبندی اور شیخ عبدالمتین شامل تھے۔ حریت وفد...
ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس...