جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایک روز قبل پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے تھے جس میں 26 شہری شہید ہوئے، پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے گرائے، جبکہ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فضل الرحمان کہ بھارت

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ایران کے سفیر اور سفارتی عملے سے ملاقات

سٹی 42 : سربراہ جمعیت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے پہنچ گئے، جہاں اُن کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ۔ 

رہنماؤں کا ایران اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ 

وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے ۔ 

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا
  • بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی
  • پاکستان کوکھل کر ایران کے ساتھ کھڑا ہوجانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان کے علماء و عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا امین انصاری
  • مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ایران کے سفیر اور سفارتی عملے سے ملاقات
  • موجودہ بجٹ اورنگزیب نے نہیں آئی ایم ایف نے تیار کیا، مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان کو ایران کا ساتھ کھل کر دینا چاہیے: مولانا فضل الرحمان
  • حکومت کو بات پسند نہیں آتی تو اپوزیشن کی آواز بند کر دیتی ہے، فضل الرحمان
  • ایران کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو کل پاکستان کی باری ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا دوٹوک مؤقف
  • پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا طاہر اشرفی