data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بخارسٹ:رومانیہ کے ایئر چیف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے پاک فضائیہ کی بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے تاریخی سرکاری دورۂ رومانیہ کے دوران رومانیہ کے ایئر چیف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فضائیہ ہیڈکوارٹر رومانیہ پہنچنے پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا بعد ازاں دونوں ممالک کے فضائی سربراہان نے مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی پروگراموں، عملے کے تبادلے اور دفاعی تعاون کے دیگر شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

رومانیہ کے ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، خود انحصاری کے اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی بصیرت انگیز قیادت میں پاک فضائیہ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔

دونوں فضائی سربراہان نے مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں باہمی اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان عسکری تعلقات کو نئی جہت دے گا اور خطے میں امن، ترقی اور دفاعی شراکت داری کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رومانیہ کے ایئر پاک فضائیہ

پڑھیں:

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ میں شاندار استقبال
  • رومانیہ میں ایئر چیف کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، باہمی تعاون پر گفتگو
  • سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • سربراہ پاک فضائیہ کا دورۂ رومانیہ، دفاعی تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، فضائی دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین
  • پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین
  • پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین
  • کے پی اور بلوچستان کے عوام کا امن کی بحالی کیلیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین