ایل پی جی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل بھی سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی سستی ہوگئی، نوٹیفیکیشن جاری
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قمیت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنی ہی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت اب 252 روپے 63 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
واضح رہے کہ بدھ کو ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپے16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کا 11.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول سستا پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں ڈیزل سستا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرول سستا پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں ڈیزل سستا ایل پی جی کی قیمت گئی ہے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔