ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں اُنہیں عزت اور سہولیات دیں: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں اُنہیں عزت اور سہولیات دیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان ) نے ایران اورعراق کے زائرین کوفضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا،ائیرچارٹرلائسنس کے حامل ائیرآپریٹرزکوپروازیں چلانے کی دعوت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان اورایران کےدرمیان سڑکوں پرآمدورفت معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
اس تناظرمیں ایران اور عراق جانےوالے زائرین کی نقل وحمل کو اب متعلقہ حکام خصوصی طورپرفضائی رابطےکے ذریعےسہولت فراہم کریں گے۔
سی اے اے حکام کےمطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام آپریٹرزکودعوت دیتا ہے کہ جن ائیرآپریٹرزکے پاس ائیرچارٹرلائسنس موجود ہیں، انھیں پاکستان سےایران وعراق کے درمیان چارٹرسروسزشروع کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
سی اےاے مذہبی وسیاحت سےمتعلق تمام درخواستوں کی جلد منظوری کویقینی بنائےگا۔