محنت کشوں کا کردارکسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، یومِ مزدورپرحمزہ شہباز کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کے عہد کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا کردار کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا اور پاکستان کی ترقی بھی محنت کشوں کی لگن و جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔
(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا دین اسلام مزدوروں کے حقوق پر بار بار زور دیتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے" جو مزدور طبقے کی عظمت اور اہمیت کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی افرادی قوت کو بااختیار بنائیں، ان کے لیے بہتر مواقع، تحفظ اور سہولیات فراہم کریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ "محنت میں عظمت" کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ہر مزدور کے حقوق، وقار اور فلاح کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ہرنائی، کوئلہ کان میں دھماکے سے 6 مزدور جھلس کر زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدوروں کے کام کے دوران گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ چھ زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب کول مائن ایریا میں واقع کوئلہ کان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چھ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ کان میں گیس بھر جانا بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے کہ اچانک گیس کے اخراج سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کان میں موجود مزدور واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی، اور آغا محمد سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کان کنوں کو فوری طور پر ہرنائی سے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔