معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان امبر خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

امبر خان نے بتایا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی وہ صرف 20 سال کی تھیں ان کا کہنا تھا کہ اگر شوہر اچھا مل جائے تو یہ خوش نصیبی ہوتی ہے، ان کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات بہتر تھے، لیکن شوہر کے رویے سے سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

امبر خان نے بتایا کہ وہ شوہر کے ہر حکم کو مانتی تھیں اور اپنی خودداری کو نظر انداز کرتی رہیں۔ ان کے والدین بھی ان کے اس حد تک خاموش رویے پر حیران تھے۔ ان کی والدہ نے انہیں خوداعتمادی دی اور حق کے لیے بولنے کا حوصلہ دیا، مگر شوہر کے سامنے بولنے کی ہمت پھر بھی نہ ہو سکی۔

انہوں نے مزید بتایا ان کا شوہر لاپرواہ اور خودسر تھا، کسی کی بات نہیں سنتا تھا۔ جب انہوں نے آواز اٹھانی شروع کی تو رشتہ بدلنے لگا۔ امبر خان نے بتایا کہ وہ برسوں تک ذہنی اذیت برداشت کرتی رہیں، لیکن اب وہ ایسا نہیں کرسکتیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا وزیراعظم کے بڑے بھائی ، یا وزیراعلیٰ پنجاب ان کی عجیب وغریب خاموشی ہے، ان سب نے کوئی ردعمل میں بیا ن نہیں دیا۔

(جاری ہے)

جب بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو فوری سفارتی سطح پر معاملے کو اٹھانا چاہیئے تھا،آج دیکھ لیں انڈیا کے سفارتکار پوری دنیا میں جارہے ہیں اور اس پر کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن مجھے اپنے دفتر خارجہ کی طرف سے کوئی چیز سامنے آئی۔ ان کے ایک طرف مودی کے ساتھ تعلقات ہیں، جب تعلقات ہوتے ہیں تو ہی لوگ شادی پر آتے ہیں ، پھران کی پگڑیاں پہنتے ہیں۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتوں کے انڈیا کے ساتھ اسٹیک ہیں، ان کے کاروباری مراسم ہیں۔دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں ، لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔انہوں نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں ،لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا، اگر بھارت ہمیں نیوکلیئر حملے کی دھمکی دیتا ہے تو ہمارے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ ہے جبکہ پاکستان ہائی الرٹ ہے، دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی
  • شادی کا جھانسا؛ یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • نئی دہلی کی خاموشی بڑے سوالات کو جنم دے رہی ہے؛ شیری رحمٰن
  • موت جیسی خاموشی
  • گوجرانوالہ: خاتون کی لاش برآمد، شوہر کا زیادتی کے بعد قتل کا الزام
  • شادی کرکے بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا
  • وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے
  • نوشہرہ، ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا
  • عاصم اظہر کا میرب علی اور علی سفینہ کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردعمل