آئی سی سی ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری،پاکستانی کرکٹرز کیلئے بری خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار رہی، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں، پاکستان کے سعود شکیل 11ویں، محمد رضوان 14ویں اور بابر اعظم 20ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے، پاکستانی سپن بولر نعمان علی چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں، زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی 14 درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کیلئے بڑا اقدام
وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ۔
این ڈی ایم اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل دو کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ امدادی پروازیں اگلے دو دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل یقینی بنائیں گے۔
حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یک جہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔