بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے بعد اب متعدد شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا۔پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات کے اداکاروں کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔

بھارت میں جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیا گیا ہے، ان میں ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سجل علی، بلال عباس خان اور صبا قمر جیسے اداکار شامل ہیں۔ممکنہ طور پر بھارتی حکومت نے دیگر پاکستانی فنکاروں کے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کیے ہوں گے، تاہم فوری طور پر تمام اداکاروں کے بلاک اکاؤنٹس کی فہرست سامنے نہیں آ سکی۔

بھارتی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے حکومت پاکستان کا ایک اکاؤنٹ بھی اپنے ملک میں بلاک کردیا تھا۔حکومت پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا تھا لیکن اس باوجود بھارتی حکومت کے الزامات جاری ہیں اور انڈین حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بھی بلاک کر رکھے ہیں۔

بھارتی حکومت نے حملے کے بعد تمام پاکستانیوں کے ویزا منسوخ کرنے کے علاوہ سفارتی عملہ بھی محدود کردیا تھا اور اب انڈین حکومت نے خوف سے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اداکاروں کے انسٹاگرام بھارتی حکومت نے

پڑھیں:

پہلگام واقعہ کے بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ملک میں پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔

تاہم اب بھارت نے پاکستان دشمنی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولپمپئین ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ملک میں بلاک کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے

قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے کن پاکستانی کھلاڑیوں کے یوٹیوب چینلز بند کیے؟

پہلگام حملے سے محض ایک روز قبل نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے جیولن تھرو کیلئے مدعو کیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
  • میری دنیا ہی اُجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کر دیا؛ انسٹاگرام بلاک ہونے پر اُشنا شاہ کا طنز
  • پہلگام واقعہ کے بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
  • یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے
  • بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک
  • خیبر پختونخوا میں بڑا مالی اسکینڈل، 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشاف
  • پاکستانی حکومت نےحج فنڈ غلط اکاؤنٹ میں نہیں بھیجا، سعودی حکام نے وضاحتی بیان جاری کردیا
  • بانی پی ٹی آئی انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے
  • خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک