چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی 1 لاکھ چائنیز یان، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزم سے یورو، سری لنکن روپے، ملائیشین رنگٹ، سنگاپور ڈالر اور ہانگ کانگ ڈالر بھی برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیمان، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچا، جس کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی 1 لاکھ چائنیز یان، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزم سے یورو، سری لنکن روپے، ملائیشین رنگٹ، سنگاپور ڈالر اور ہانگ کانگ ڈالر بھی برآمد ہوئے۔ 

دوسری کارروائی میں محمد حسین نامی ملزم سے نان کسٹم اشیاء برآمد ہوئی۔ ملزم دبئی سے پاکستان پہنچا، جس سے 5 عدد نان کسٹم پیڈ لیپ ٹاپ، سام سنگ موبائل فون اور شراب کی 3 بوتلیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک اور کارروائی میں شیخ محمد رفیق نامی ملزم گرفتار کیا گیا۔ ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات اسٹیرائیڈز کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی کارروائی میں برآمد ہوئے

پڑھیں:

کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے سندھ ریپبلکن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی کرنے اور دہشت گردی کی ترغیب دینے میں بھی ملوث تھے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بارودی مواد رکھنے اور حملوں کے کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تحقیقات دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تحقیقاتی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد