عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے بااختیار عورت کے تصور کر مضبوط تر بنانے کیلئے عورتوں کے لئے مخصوص ای وی پنک ٹیکسی سروس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی ڈرائیور اور مسافر دونوں صرف خواتین ہوں گی اور ہمارا یہ منفرد تصور ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں کو آرام دہ ای وی ٹیکسی سروس فراہمی کیلئے محکم سرمایہ کاری سندھ کا ادارہ سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ (ایس ای ڈی ایف) ای وی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی خواہشمند کمپنیوں کو کائبور (KIBOR) سبسڈی فراہم کررہی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا بھر میں ای وی ٹیکسی سروس فعال ہے اور سندھ حکومت صوبے میں نجی شعبے کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنا چاہتی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماحول دوست ای وی ٹیکسی سے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے بااختیار عورت کے تصور کر مضبوط تر بنانے کیلئے عورتوں کے لئے مخصوص ای وی پنک ٹیکسی سروس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی ڈرائیور اور مسافر دونوں صرف خواتین ہوں گی اور ہمارا یہ منفرد تصور ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس ڈرائیورز کو روزگار کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ ایک ٹیکسی کو کم از کم دو ڈرائیور چلائیں گے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محفوظ ای وی ٹیکسی سروس کیلئے ٹیکسی چلانے والے ڈرائیور کی مناسب تربیت، ان کے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے ای وی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو محکم سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹیکسی سروس فراہم ٹیکسی سروس سندھ حکومت
پڑھیں:
سندھ میں یوم آزادی کےحوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔
جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
حکومت سندھ کی جانب سے مختلف ثقافتی اور موسیقی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، 13 اگست کی شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں معروف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ایک شاندار کنسرٹ ہوگا، جبکہ 8 اگست کو رانی باغ حیدرآباد اور 10 اگست کو سکھر میں بھی میوزیکل شوز منعقد کیے جائیں گے۔ محکمہ ثقافت سی ویو پر ایک خصوصی تھیم فلوٹ پیش کرے گا، جبکہ یکم تا 14 اگست صوبے بھر میں 160 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں میں "سندھ الیون” اور "میئر الیون” کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی شامل ہے جو برہانی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کسٹمز نے ضبط شدہ ایک ارب سے زائد مالیت کا سامان تلف کر دیا
اس سال تقریبات کا تھیم "معرکہ حق” رکھا گیا ہے، جس کے تحت قومی جذبے اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا، خاص طور پر حکومت کا معاشی بحالی پروگرام "اُڑان پاکستان”۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حسب روایت 14 اگست کو مزار قائد پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع میں پرچم کشائی، ریلیاں، اور عمارتوں، گھروں، دفاتر و گاڑیوں کو سجانے کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں گھر،سرکاری عمارت،گاڑی کی بہترین سجاوٹ کرنے والے کو انعام ملے گا۔اس کے علاوہ 9 اگست کو کشتی رانی کا مقابلہ ہوگا، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جہانگیر کوٹہاری پریڈ پر آتش بازی اور میوزیکل شو کا انعقاد کیا جائے گا۔
اداکارہ منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
11 اگست کو "یومِ اقلیت” کے طور پر منایا جائے گا جبکہ معذور افراد کے لیے ایک خصوصی میلہ بھی لگایا جائے گا جس میں وزیراعلیٰ خود شرکت کریں گے۔
"مائی کراچی” ایونٹ کا آغاز بھی ان دنوں میں ہوگا، جس میں سندھ حکومت بھرپور شرکت کرے گی۔ آرٹسٹوں کو حب الوطنی پر مبنی فن پارے بنانے کی ترغیب دی جائے گی اور قومی نغمہ مقابلہ بھی منعقد ہوگا، اس کے علاوہ ایک وسیع میدان میں انسانی پرچم کی شکل بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ اگست کے ان 14 دنوں کو مکمل جوش و جذبے اور عوامی شمولیت کے ساتھ منایا جائے۔
چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی وفد کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سےملاقات
مزید :