غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا مقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کا الزام ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ابھی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم دوسرے مقدمے میں جیل میں ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کونسی جیل میں ہے؟ ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیر قانونی کال سینٹر چلانے کہ ملزم
پڑھیں:
پاس ورڈ کا عالمی دن: کیسپرسکی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائے گئے پاسورڈ ز کے حوالے سے خبردار کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاس ورڈ کے اس عالمی دن پر، کیسپرسکی نے صارفین کو اے آئی پاس ورڈ جنریشن کے خلاف خبردار کیا ہے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ پاس ورڈ اتنے محفوظ نہیں ہو سکتے جتنے کہ وہ نظر آتے ہیں۔
عام ناموں، لغت کے الفاظ اور ہندسوں کے مشترکہ امتزاج پر بھروسہ کرنے سے پاس ورڈ کا ناقص انتظام ہے۔ نہ صرف یہ کہ ان پاس ورڈز کو سمجھنا نسبتاً آسان ہے، بلکہ اگر سائبر جرائم پیشہ ور ایک سائٹ پر پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، تو اس کے نتیجے میں دوسری سائٹوں تک رسائی ہو سکتی ہے۔ پاس ورڈ کی تخلیق اور انتظام ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ پاس ورڈ بنانے اور انتظام کے بوجھ سے نمٹنے کے لیے، لوگوں کو اپنے پاس ورڈ بنانے کے لیے بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) جیسے چیٹ جی پی ٹی، ایل لامہ یا ڈیپ سیک کو استعمال کرنے کا لالچ دیا جا سکتا ہے۔
کیسپرسکی میں ڈیٹا سائنس ٹیم کے سربراہ الیکسی اینٹونوف نے 1,000 پاس ورڈ بنا کر اس کا تجربہ کیا جس میں چیت جی پی ٹی (اوپن اے آئی سے)، للاما (میٹا گروپ سے ماڈل)، ڈیپ سیک (چین سے نئے آنے والے) سمیت کچھ نمایاں اور قابل بھروسہ ایل ایل ایم استعمال کیے گئے۔
الیکسی اینٹونوف کے مطابق ”تمام ماڈل اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایک اچھا پاس ورڈ کم از کم 12 حروف پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں بڑے اور چھوٹے حروف، نمبر اور علامتیں شامل ہوتی ہیں۔، ”عملی طور پر، اگرچہ، الگورتھم اکثر پاس ورڈ میں ایک خاص کریکٹر یا ہندسوں کو داخل کرنے کو نظر انداز کرتے ہیں: ChatGPT بعض اوقات 12 حروف سے بھی چھوٹے پاس ورڈ تیار کیے ہیں۔”
2024 میں، الیکسی اینٹونوف نے پاس ورڈ کی مضبوطی کو جانچنے کے لیے ایک مشین لرننگ الگورتھم تیار کیا اور پتہ چلا کہ جدید جی پی یواز یا کلاؤڈ بیسڈ کریکنگ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 60 فیصد پاس ورڈز کو ایک گھنٹے کے اندر کریک کیا جا سکتا ہے۔ جب آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ پاس ورڈز پر لاگو کیا گیا تو نتائج خطرناک تھے، وہ ظاہر ہونے سے کہیں کم محفوظ تھے: 88 فیصد ڈیپ سیک اور 87 فیصد ایل لامہ کے تیار کردہ پاس ورڈ اتنے مضبوط نہیں تھے کہ وہ جدید ترین سائبر مجرموں کے حملے کا مقابلہ کر سکیں۔ جبکہ چیٹ جی پی ٹی نے 33 فیصد پاس ورڈز کے ساتھ تھوڑا بہتر کیا جو کیسپرسکی ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے اتنے مضبوط نہیں تھے۔
کیسپرسکی تجویز کرتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر بھروسہ کرنے کے بجائے، صارفین کو خود مضبوط پاس ورڈ بنانا چاہیے یا پاس ورڈ مینجمنٹ کے لیے وقف کردہ سافٹ ویئر، جیسے کیسپرسکی پاس ورڈ مینیجر کو اپنانا چاہیے۔ یہ ٹولز کئی اہم فوائد پیش کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مودی با ئولا ہو گیا، فوجی قیادت میں ناکام نئی صف بندی، کو ئی جنرل گر فتار،کسی کو کالا پانی بھیج دیا،ہوشربا رپورٹ