اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی، کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھجوا دیے گئے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے تیاری کے لیے وقت مانگا تھا۔

اسی طرح، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7 مئی کو ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیرِ صدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی، جس میں الیکشن کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت کے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف انتظامی و قانونی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کو ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشنز اور نقشہ جات فوری طور پر فراہم کرے تاکہ الیکشن کمیشن بروقت حلقہ بندی (Delimitation) کے عمل کا آغاز کر سکے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن کی رائے جلد حاصل کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن کی رائے صوبائی حکومت کو فوری طور پر فراہم کی جائے تاکہ عمل میں تاخیر نہ ہو۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے آگاہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا جائے گا، جبکہ ڈیمارکیشن نوٹیفکیشنز — ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسلز — کے نوٹیفکیشنز 22 دسمبر 2025 تک فراہم کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سزا یافتہ افراد الیکشن کمیشن یا پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے، پشاور ہائیکورٹ

اسی طرح یونین کونسلز کی تعداد سے متعلق نوٹیفکیشنز 31 دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو دیے جائیں گے، جبکہ تمام شہری و دیہی اداروں کے مصدقہ نقشہ جات 10 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جائیں گے۔

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ ان دستاویزات کی فراہمی کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا باضابطہ آغاز کر سکے گا۔ الیکشن کمیشن نے زور دیا کہ تمام امور مقررہ شیڈول کے مطابق ہر صورت مکمل کیے جائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کا عمل بروقت ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا صوبائی حکومت

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • کے پی کے بار الیکشن: 13 نشستوں پر اے این پی وکلا کامیاب، پی ٹی آئی پیچھے رہ گئی
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن
  • عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر