پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھر بارود سے اڑا دیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اُڑا دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد پلواما میں ظلم کی نئی داستان رقم کی جا رہی ہے، جہاں بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
متاثرہ خاندان کی ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کی شادی صرف 10 دن بعد ہونے والی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس تباہی کو دیکھے جس کا ہم کشمیری سامنا کر رہے ہیں۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کو اسی طرح تباہ کیا گیا جیسے اسرائیلی فوج فلسطین میں کرتی ہے۔
تباہ شدہ گھر کے ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے بھارتی فوج نے آ کر گھر خالی کرنے کو کہا۔ انہیں مسجد میں رات 10 بجے تک قید رکھا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج نے ان کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں آدھی رات کو چھوڑا گیا تو گھر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا تھا۔ ہم بے گناہوں پر بھارتی فوج کا یہ ظلم ہے۔
اسی طرح محلے کی ایک خاتون کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ زلزلے جیسا لگا۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت غیر ہو گئی اور 15 دیگر گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
قریب ہی کے ایک رہائشی کشمیری نے سوال اتھایا کہ جس کا گھر تباہ ہوا، اب وہ کہاں جائے گا؟انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی بھی خوف میں ہیں، کوئی مدد کو نہیں آئے گا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا جواز تراشنا شروع کردیتی ہے۔ عوامی رائے یہ ہے کہ بھارتی فوج اسرائیلی طرز پر مظالم کو دہرا رہی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کو کشمیری نہیں، صرف کشمیر چاہیے اور یہی بی جے پی کا خفیہ ایجنڈا بھی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج نے فالس فلیگ گھروں کو انہوں نے کا کہنا کے بعد تھا کہ کے گھر
پڑھیں:
بھارتی فوجی کے ہوش ربا انکشافات : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ون مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنی ہی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو غدار قرار دے دیا۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود دراندازی کرواتی ہے، یہ سب روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں ہتھیار اور گاڑیاں دہشتگردوں کو دی جاتی ہیں، وزیر دفاع اور حکام بالا کو شکایت درج کروائی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی، اس انکشاف کے بعد مجھے بارڈر سے ہٹا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی۔(جاری ہے)
اہلکار نے کہا کہ میرے علاوہ دیگر 20جوانوں کوبھی بارڈرپر ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا تاکہ دہشتگردوں کی سہولت کاری ہو، اس انکشاف کے بعد اپنی نااہلی چھپانے کے لئے مجھے پاگل قرار دے کر زبردستی ہسپتال داخل کرادیا گیا، میری میڈیکل رپورٹ کے مطابق میں ممکمل طور پر فِٹ ہوں۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ اس ہوشربا انکشافات کے بعد یہ واضح ہو چکا کہ پہلگام حملے کا ڈرامہ بھارت نے خود رچایا، عالمی برادری کو ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔