دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل نیٹ ورکس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
دنیا کی ڈیجیٹل آبادی ساڑھے پانچ ارب سے زائد
عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے 'ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ میں رواں برس فروری کے اعداد وشمار جاری کیے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فروری 2025ء تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے، جو عالمی آبادی کا 67.
رپوٹ کے مطابق فروری 2025ء میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا۔ اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔
خیال رہے کہ فیس بک پہلا سوشل نیٹ ورک ہے جس نے ایک ارب رجسٹرڈ اکاؤنٹس کو عبور کیا تھا اور اس وقت اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد تین ارب سے زائد ہے۔
(جاری ہے)
میٹا نیٹ ورک چار بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مالک ہے یعنی فیس بک (بنیادی پلیٹ فارم)، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام۔ ان میں سے ہر ایک پلیٹ فارم کے یوزر کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم یو ٹیوب تھا، جس کے یوزرز کی تعداد 2.53 بلین تھی، انسٹاگرام اور واٹس ایپ دو بلین یوزرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ٹک ٹاک 1.59 بلین صارفین کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
مقبول ترین پلیٹ فارمز کی مالک کمپنیاں امریکی اور چینیصارفین میں سب سے زیادہ مقبول سوشل نیٹ ورکس کی مالک کمپنیوں کا تعلق امریکہ سے ہے، جن کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔ تاہم چینی سوشل نیٹ ورکس جیسے وی چیٹ، کیو کیو یا پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ڈویِن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، جو مقامی سیاق و سباق اور مواد کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد میں مقبول ہیں۔ ڈویِن کی مقبولیت کی وجہ سے اس پلیٹ فارم نے اپنے نیٹ ورک کا ایک بین الاقوامی ورژن جاری کیا یعنی ٹک ٹاک، جو اب دنیا کا پانچواں مقبول ترین سوشل پلیٹ فارم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صارفین کی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل نیٹ فیس بک
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی