الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فاسٹ چارجنگ پوائنٹس کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کارساز کمپنی بی وائی ڈی پاکستان اور حبکو گرین کے اشتراک سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فاسٹ چارجنگ نیٹ ورکس قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں بڑی کمی کا اعلان
حبکو گرین کی جانب سے 3 سالوں میں ملک بھر میں تقریباً 128 DC فاسٹ چارجرز نصب کیے جائیں گے جبکہ دسمبر 2025 تک 50 تنصیبات کا منصوبہ ہے۔
نیٹ ورک کو حکمت عملی کے ساتھ 3 اہم ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
شہری مراکز میں چارجنگ پوائنٹس بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بنائے جائیں گے۔ انٹرسٹی ہائی ویز اور موٹر ویز پر ہر 150-200 کلومیٹر طویل فاصلے پر چارجرز لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ لوگوں کی سہولت کے لیے تجارتی مراکز، مالز، ہوٹلوں اور اسپتالوں میں بھی چارجنگ پوائنٹس مہیا کیے جائیں گے۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کئی اہم تنصیبات پہلے ہی کام کر رہی ہیں جو پی ایس او پمپس اور اور BYD پاکستان ڈیلرشپ سینٹرز پر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک گاڑیاں بی وائی ڈی چارجنگ اسٹیشن چارجنگ پوائنٹس حبکو گرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیاں بی وائی ڈی چارجنگ اسٹیشن چارجنگ پوائنٹس حبکو گرین جائیں گے کے لیے
پڑھیں:
ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔