City 42:
2025-05-02@19:39:12 GMT

الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

سٹی42:  پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی درآمد کے لیے جاری کیا گیا انٹرنیشنل ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا ہے.

 ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب الیکٹرک بسوں کی خریداری ٹینڈر کے بجائے "ڈائریکٹ کنٹریکٹنگ" کے تحت کی جائے گی اور بسوں کی تیاری عالمی کمپنیوں کے بجائے مقامی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں اور فیصل آباد میں الیکٹرک بسوں کی تیاری کا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر کچھ پارٹس درآمد کیے جائیں گے تاہم مستقبل میں مکمل بسیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

پلانٹ کی تنصیب سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی سطح کی ایک نامور کمپنی سے تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی تاکہ بسوں کی تیاری میں معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی

ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں سال ستمبر تک الیکٹرک بسوں کے حصول کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے لیے یوٹونگ کمپنی کی 27 الیکٹرک بسیں درآمد کی جا چکی ہیں جنہیں شہر میں کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 الیکٹرک بسوں کی

پڑھیں:

پنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف

پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا،  اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو  بازیاب کروا لیا گیا۔

زرائع  نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغوا میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن  سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن کیا گیا، پولیس نے تکنیکی ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام سروس متعارف کرانے کا منصوبہ
  • بھارتی فوجی قیادت میں تبدیلی، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان کا جبری طور پر تبادلہ
  • پنجاب میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری کی پیشگوئی، تمام ہسپتالوں کیلئے الرٹ جاری
  • بھارتی ہندو شخص کی کشمیری خواتین کو اُکسانے کی کوشش ناکام؛ ویڈیو سامنے آگئی
  • پہلگام فالس فلیگ ’’را‘‘ حملے میں‌ ملوث ہونے کی دستاویزات سامنے آگئی
  • پنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
  • بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ۔۔۔!سکھ رہنماکادھماکے دار بیان سامنے آگیا
  • بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستان سے رابطوں کے الزام میں موچی گرفتار