حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرکے عالمی مارکیٹ میں لانے کے لیے پُرعزم ہے: چوہدری سالک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے فارن افیئرز کمیٹی (ایف اے سی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اراکین مسز بخاری اور ایچ کامران نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ملک کی ورک فورس کو مہارتوں کی فراہمی اور ان کی ترقی کے حوالے سے جاری حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین نے اس سلسلے میں چودھری سالک حسین کے فعال اور مؤثر کردار کو سراہا اور اُن کی کوششوں کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انہوں نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے عملی اقدامات نوجوانوں کی فنی تربیت اور عالمی معیار کی تیاری میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔اس موقع پر چودھری سالک حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے اور عالمی مارکیٹ میں مؤثر انداز سے متعارف کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھا رہی ہے، شزا فاطمہ
وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھا رہی ہے۔
جاپانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب میں شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم خود نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنرمندی اور تجارتی تعاون کے فروغ میں جاپان کی مہارت سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبوں کے تحت 25 سے 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھایا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کےدرمیان آئی ٹی اور ہائی ٹیک تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کو دو طرفہ تعاون میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔