بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرسائبر حملے شروع کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
راودلشاد:فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ پرسائبرحملے شروع کر دئیے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے کامیاب بیانیے پر بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے، وفاقی وزیر عطا تارڑ کا پرنسل نمبرپر ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے نمبرپربھارتیوں کی مسلسل کالز آنا شروع ہوگئیں، بھارتیوں نے عطا تارڑ کے پرسنل نمبر پر ہراسگی کے پیغامات کی بوچھاڑ کر دی۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ
مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری نئی دہلی پر عائد ہوگی۔
وفاقی وزیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور ہر شکل میں دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اس قسم کے حملے انتہائی بدقسمتی اور افسوسناک ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے تصادم کے راستے کو چُنا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر جانبدار تحقیقات سے فرار بھارت کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی بھارتی الزامات بے بنیاد ،پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو ہتھیار پہنچا دئیے،ویڈیو سب نیوز پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم