پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون بہے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب یہ فیصلہ بھارت کی سیاسی قیادت کو کرنا ہے اس نے کب تک پاکستان سے محاذ آرائی جاری رکھنی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت ہر طرح کے مظالم کے باوجود کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ کمزور نہیں کر سکا، دو قومی نظریہ اتنا طاقتور ہے کہ بنگلہ دیش 50 سال بعد واپس اپنی اصل کی طرف لوٹ آیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ کے تحت بنگلہ دیش کو ذہنی غلام بنا کر رکھنے کا بھارتی پروجیکٹ ناکام ہوچکا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق نے کہا

پڑھیں:

بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، دوست ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللّٰہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آجائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کرنے لگا

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بین الاقوامی نشریاتی...

خواجہ آصف  نے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے جنگ کا اغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے، خواجہ سعد رفیق
  • خواجہ سعد رفیق کا اکھنڈ بھارت والوں کو "مل بیٹھنے"  کا مشورہ
  • اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق
  • مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق
  • بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے سنگین انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
  • پہلگام حملے کی تحقیقات میں پاکستان مکمل تعاون کے لیے تیار ہے لیکن بھارت تحقیقات نہیں چاہتا، ڈاکٹر محمد فیصل
  • بانی پی ٹی آئی ملاقات، رہنما پولیس ناکا توڑتے ہوئے پیدل اڈیالہ جیل کی جانب روانہ
  • بھارت کیا چاہتا ہے؟؟
  • بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف