اداکارہ کی بولڈ تصویر کولائیک کرناویرات کوہلی کومہنگاپڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر اداکارہ اوِنت کور کی ایک بولڈ پوسٹ کو لائک اور فوراً بعد ان لائک کرنے کے عمل نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 30 اپریل کو اوِنت کور نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سبز کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر پر کوہلی کے مبینہ “لائک” نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Avneet Kaur (@avneetkaur_13)
یہ سرگرمی ویرات کوہلی کے فین پیجز پر شیئر کی گئی، جہاں صارفین نے سوال اٹھایا: “کوہلی صاحب، یہ کیا رویہ ہے؟” ایک صارف نے مذاق میں لکھا: “اکے بیٹا، پاپا کو فون دو۔”
معاملے پر بڑھتے دباؤ کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا:
“میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی فیڈ کو صاف کرتے وقت، ایسا لگتا ہے کہ الگورتھم نے غلطی سے کوئی تعامل رجسٹر کر لیا ہے۔ اس کے پیچھے بالکل کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میری درخواست ہے کہ کوئی غیر ضروری قیاس نہ کیا جائے۔”
یاد رہے کہ اسی روز کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا:
“تم ہماری زندگیوں کی روشنی ہو، ہم تم سے ہر روز اور زیادہ محبت کرتے ہیں۔”
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شوبز اور کھیل کی دنیا کا مثالی جوڑا سمجھا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے نے صارفین کو تقسیم کر دیا ہے — کچھ لوگ اسے محض ایک غلطی قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر نے کوہلی کو زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:یانگو (Yango) پاکستان کی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کا اشتراک، مون سون میں جھوٹی معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف
---فائل فوٹوٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔
مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔
ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے متعلق مواد تلاش کریں گے تو انہیں ایک نمایاں بینر دکھائی دے گا جو انہیں سرکاری ذرائع سے معلومات کی تصدیق کی ترغیب دے گا۔
اسلام آباد ٹک ٹاک نے موجودہ سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی...
اس کے ساتھ صارفین کو ٹک ٹاک کے اِن ایپ سیفٹی سینٹر اور Tragic Event Support Guide کی جانب بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ہے کہ پاکستان میں صارفین کو ہنگامی حالات کے دوران بروقت اور قابلِ اعتبار معلومات میسر ہوں، یہ نیا فیچر تحفظ، فلاح و بہبود اور ذمہ دارانہ مواد کی شیئرنگ کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ اقدام قدرتی آفات کے دوران غلط اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی عالمی مہم کا حصہ ہے، پاکستان میں ہر سال مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے شدید نقصان ہوتا ہے، جس کے باعث درست، فوری اور مصدقہ اپڈیٹس عوامی آگاہی اور ردعمل کے لیے بےحد ضروری ہوتی ہیں۔