امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی بڑی کٹوتی کی تجویز دی ہے، جس کے تحت تعلیم، ہاؤسنگ اور طبی تحقیق جیسے اہم شعبوں میں بھاری کمی کی جائے گی جبکہ دفاع اور بارڈر سیکیورٹی کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزارت بجٹ و انتظامیہ (OMB) نے کہا ہے کہ غیر دفاعی اختیاری اخراجات میں 23 فیصد تک کٹوتی کی جائے گی، جو 2017 کے بعد سب سے کم سطح ہو گی۔ اس میں سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر اور قرضوں پر سود کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔

ٹرمپ حکومت کی تجاویز میں قومی سلامتی کے بجٹ میں 65 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے، جسے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کے تحت پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے اپنے خلاف تنقید کرنے والے خبر رساں اداروں کی فنڈنگ روک دی

بجٹ میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے بجٹ میں 2.

5 ارب ڈالر کی کمی، جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (NIH) اور سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے بجٹ میں 40 فیصد سے زائد کمی شامل ہے۔

وزارت تعلیم کا بجٹ بھی 15 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے فنڈز قریباً نصف کر دیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور بجٹ ڈائریکٹر رس ووٹ نے کہا ہے کہ یہ بجٹ امریکیوں کو پہلی ترجیح دیتے ہوئے دفاع اور داخلی سلامتی کو بے مثال مدد فراہم کرے گا۔

بعض ریپبلکن ارکان نے دفاعی بجٹ کو ناکافی قرار دیا ہے، جبکہ ڈیموکریٹس نے بجٹ کو غریب اور متوسط طبقے پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ سینیٹر سوزن کولنز نے بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجاویز نہ صرف دیر سے پیش کی گئیں بلکہ کئی اہم تفصیلات بھی غائب ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے 100 دن مکمل ہوتے ہی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی فارغ

بجٹ میں ریاستی محکمے اور امریکی امدادی ایجنسی (USAID) کے انضمام سے 50 ارب ڈالر کی کمی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ناسا کے چاند پروگرام، ایف بی آئی، اور دیگر وفاقی ایجنسیوں کے فنڈز میں بھی بڑی کٹوتیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بارڈر سیکیورٹی کے لیے اضافی 1.2 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں 500 ملین ڈالر سرحدی نگرانی اور 766 ملین ڈالر نئی ٹیکنالوجی کی خریداری شامل ہے، جبکہ 22 ہزار بارڈر پیٹرول اہلکاروں کو برقرار رکھنے اور مزید کسٹمز آفیسرز کی بھرتی بھی بجٹ پلان کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کانگریس بجٹ میں کئی ترامیم کر سکتی ہے، مگر صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی پر گرفت کے پیش نظر امکان ہے کہ وہ اپنی بیشتر تجاویز منظور کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بجٹ کٹوتی ڈوملڈ ٹرمپ رائٹرز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بجٹ کٹوتی ڈوملڈ ٹرمپ کی تجویز دی کے بجٹ میں ارب ڈالر

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز دے دی۔

اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، حکومتِ پاکستان انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غریبوں کیلئے سماجی انشورنس کیلئے اقدامات کیے جائیں، ملک میں انشورنس سیکٹر کیلئے ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگاہی ہی نہیں ہے، انفرادی کے بجائے گروپ انشورنس سیکٹر ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ملک میں انشورنس پریمیئم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کو نجی شعبے میں لازمی انشورنس کور فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، سرکاری ملازمین کی پنشن اسکیم پُرکشش مگر اسکی فنڈنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری پنشن کا سرکاری خزانے پر بوجھ بہت زیادہ ہے، ای او بی آئی پنشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز
  • وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان
  • لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد
  • عائزہ خان نے شوبز سے ریٹائرمنٹ کا پلان بتا دیا؛ مداح حیران رہ گئے
  • ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف سے امریکا نے رواں سال کے 6 ماہ میں 87 ارب ڈالر کمالیے
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم سے کٹوتی کی شکایت درج کروانے کا طریقہ جانیے
  • امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 350 ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا
  • مدارس دین بیزار سیکولرز کے نشانے پر
  • ہارورڈ یونیورسٹی بھی ٹرمپ کے سامنے جھک گئی، 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی، تجارتی معاہدے پر دباؤ میں اضافہ