64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
1990 میں جرمنی کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور بیلون ڈی آر کے فاتح لوٹھر ماتھاؤس 26 سالہ ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن فٹبال لیجنڈ لوٹھر ماتھاؤس، اسوقت 64 برس کے ہیں جبکہ ماڈل تھیریسا سومر کی عمر محض 26 سال ہے اور انہیں ماڈلنگ کے باعث پہنچانا جاتا ہے۔
اس جوڑے کو آسٹریا کے اسکی ریزورٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ماتھاؤس نے میڈیا کے سوالات کو “ذاتی معاملہ” قرار دیکر جان چھڑائی۔
لوٹھر ماتھاؤس نے 1990 میں جرمنی کی ورلڈکپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اسی سال انہوں نے بیلون ڈی آر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ لیجنڈری فٹبالر اس سے پہلے 5 شادیاں کرچکے ہیں، انکی آخری طلاق 2021 میں ہوئی تھی۔
تھیریسا سومر ایک انسٹاگرام ماڈل ہیں جبکہ کنگز کالج لندن سے معاشیات کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔
دوسری جانب لیجنڈری فٹبالر اور ماڈل کی عمر کے فرق کو دیکھتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود اچھی قبر بمبئی بازار کے قریب 7 منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال کی لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی طرف آرہی تھی کہ ممکنہ فنی خرابی کے سبب لفٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ گر گئی۔
لفٹ گرنے سے اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لفٹ سے نکال کر ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ تمام زخمی افراد بلڈنگ کے ہی رہائشی ہیں۔ اس عمارت کے گراونڈ فلور پر دکانیں اور اوپری منزلیں رہائشی یونٹس ہیں۔
ایدھی حکام کے مطابق لفٹ گرنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ جنید ولد نور محمد۔35 سالہ الطاف ولد عبدالقاد، 30 سالہ محمد سہیل ولد اقبال، 28 سالہ ندیم ولد اجمل، 17 سالہ مبشر ولد اقبال ۔18 سالہ عفان ولد زاہد، 40 سالہ نفیس ولد رفیق، 40 سالہ سراج الدین ولد فضل الدین، 35 سالہ واحد گل ولد گل محمد اور 38 سالہ ریحان ولد اخلاق احمد کے ناموں سے ہوئی۔