23 سینیٹرز کیساتھ پی پی پی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت قرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی ہے، سینیٹ میں پی ٹی آئی کے اس وقت 16 سینیٹرز موجود ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔
سینیٹ میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینیٹرز کی تعداد 5 ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 3 سینیٹرز ہیں۔
سینیٹ میں ایم کیو ایم کے 3، مجلس وحدت المسلمین اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ہے۔
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ اور سنی اتحاد کونسل کا بھی ایک ایک سینیٹر ہے اور 6 ارکان آزاد ہیں۔ سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے 11 نشستیں خالی ہیں۔
خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ میں الیکشن نہیں ہوا تھا، سینیٹ میں سینیٹر تاج حیدر کے انتقال اور سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سینیٹ میں پی پی پی
پڑھیں:
بلوچستان میں عوام پاکستان پارٹی کی تشکیل نو
عوام پاکستان پارٹی نے بلوچستان میں پارٹی کی تشکیل نو کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی
اس حوالے سے کوئٹہ میں منعقد کی جانے والی تقریب میں مرکزی کنوینر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعلی سردار مہتاب نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ اور ملک کی روح ہے۔
سردار مہتاب نے کہا کہ بلوچستان میں منتخب نمائندوں کی بجائے من پسند لوگوں کو لایا گیا۔
مزید پڑھیے: ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا تحریری منشور جاری، اس میں خاص کیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بات سے اختلاف کرنے والوں کو ڈرانے کی پالیسی دیرپا نہیں ہوتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان عوام پاکستان پارٹی عوام پاکستان پارٹی کی تشکیل نو